بھارت کے اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا،ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
کراچی: آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا،بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
بلوچستان کے عوام پاکستان کیساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھےہیں،فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کیساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، طالبات نے کہا ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔
عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا،طالبات نے بھرپور جوش و جذبے اوراس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش کااظہار کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طالبات نے
پڑھیں:
عوام کیلئے خوشخبری! یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی، یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کے نرخ میں 9.07 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے جس کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی 283.35 روپے سےکم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09روپے فی لٹر ہو جائے گی۔