کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، مجموعی تعداد 172 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں پولیس کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے، پولیس نے ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزایافتہ مفرور قیدی کو گرفتار کرلیا، اس طرح اب تک مجموعی طور پر 172 قیدی دوبارہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ باقی 52 مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل چھاپے مار رہے ہیں، متعدد قیدیوں کو اُن کے اہل خانہ نے رضاکارانہ طور پر واپس جیل پہنچایا جب کہ کئی مفروروں کو مختلف علاقوں سے چھاپوں کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ 3 جون کو زلزلے کے دوران پیش آنے والے جیل توڑ واقعے میں مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، ان میں سے ایک قیدی نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کرلی جبکہ ایک پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔
واقعے کے بعد جیل کے اندر سکیورٹی کی سنگین غفلت سامنے آنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی افسران کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران جیل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات وسیع پیمانے پر جاری ہیں اور جلد تمام مفرور قیدی دوبارہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملیر جیل سے
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
عوامی کالونی پولیس نے باغ کورنگی جنگل شاہ مزار کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت 30 سالہ فاروق اور 25 سالہ شاہد کے نام سے کی گئی جبکہ دونوں ڈاکوؤں کو ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔