پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں، انکی رہائی کے لئے سیاسی تحریک جاری رکھیں گے۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان کی قیادت میں کونسل کے وفد سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی سیاسی تحریک کے لئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، اس مقصد کے لئے مقامی سطح پر جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں، عمران خان کے بیانیے نے عوامی مقبولیت حاصل کی ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

سی پی این ای کے وفد نے وزیر اعلیٰ کو اگلے مالی سال کے لئے سرپلس بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مقامی اخبارات کو درپیش مسائل، اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

علی امین گنڈاپور نے وفد کو بتایا کہ اشتہارات کی مد میں اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگیوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں بھی اخبارات کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ہم بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ ملک میں آزادی صحافت اور اخباری صنعت کی ترقی میں سی پی این ای کا اہم کردار رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ  جب ہم نے حکومت سنبھالی تو خزانے میں صرف 18 دنوں کی تنخواہ کے پیسے تھے، ہم نے بہتر مالی نظم و ضبط  اور موثر مانیٹرنگ کے ذریعے 250 ارب روپے اضافی آمدن پیدا کی، یہ رقم پہلے بھی سسٹم میں موجود تھی مگر ضائع ہو رہی تھی، صوبے کے اپنے محصولات 125 ارب روپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قرض اتارنے کے لئے 150 ارب روپے کا ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے، اگلے مالی سال کے دوران اس فنڈ میں مزید 150 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تھرو فارورڈ ساڑھے 13 سال کا تھا جسے کم کر کے چار سال تک لے آئے، گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے کے باعث لاگت میں اضافے سے 450 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ہم نے رواں مالی سال کے  دوران نئے منصوبوں کے بجائے جاری منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دی ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں 541 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے کئے۔

انکا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے لئے ہم نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے، نئے مالی سال کا ترقیاتی پروگرام اگلے تین برس کے لئے ایک بنیاد فراہم کرے گا، نئے ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبے اگلے تین سالوں میں ہی مکمل کیے جائیں گے، ہم نے گزشتہ 15 ماہ کے دوران سرکاری جامعات سمیت مختلف اداروں کے 72 ارب روپے کے بقایاجات ختم کیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو  صحت کارڈ کی مد میں 17 ارب روپے بقایا جات تھے، ہم نے نہ صرف صحت کارڈ کو دوبارہ بحال کیا بلکہ اس کا دائرہ بھی وسیع کیا، مؤثر مانیٹرنگ سے ہم نے 13 ارب روپے سالانہ کی بچت کی، پہلے صحت کارڈ کے تحت سرکاری اسپتالوں میں 25 اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 75 فیصد علاج کرایا جاتا تھا، ہم نے سرکاری اسپتالوں میں  علاج معالجے کے معیار کو بلند کیا، درکار آلات فراہم کیے، ان اقدامات کے نتیجے میں اب صحت کارڈ کے تحت 71 فیصد علاج سرکاری اسپتالوں میں کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ 15 ماہ کے دوران مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے رمضان اور عید پیکج کی صورت میں تقسیم کیے، جہیز فنڈ کی رقم 25 ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ کر دی، اگلے مالی سال کے سالانہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کیے جسے بڑھا کر 250 ارب تک لے جائیں گے، رواں مالی سال صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 120 ارب روپے مختص تھے جو تمام ریلیز کیے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ہی اے ڈی پلس کی صورت میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید 35 ارب روپے جاری کیے، مائننگ کے شعبے سے حاصل ہونے والی رائلٹی 5.

5  ارب روپے سے بڑھ کر 12 ارب سالانہ ہو گئی۔ اگلے مالی سال کے دوران سیمنٹ انڈسٹری سے حاصل ہونے والی رائلٹی 2.5 ارب روپے سالانہ سے بڑھ کر پونے 8 ارب روپے ہو جائے گی۔ گزشتہ 15 مہینوں میں ہم نے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 50  فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کے سو فیصد اہداف پورے کئے ہیں، صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے صنعتوں کو مقامی سطح پر پیدا ہونے والی بجلی رعایتی نرخوں پر فراہم کریں گے، اس مقصد کے لیے پاور ٹرانسمشن لائن بچھانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، اگلے تین برس میں صوبائی حکومت کے 800 میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے مکمل ہونگے۔ ایک لاکھ 32 ہزار مستحق گھرانوں کو مفت اور آدھی قیمت پر سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی پروگرام اگلے مالی سال کے اسپتالوں میں سال کے دوران نے کہا کہ صحت کارڈ ارب روپے رہے ہیں کے لیے کے لئے

پڑھیں:

جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری

جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔
شہر قائد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں وزیراعلی ہاوس سندھ میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے تحریک چلائی، بینظیربھٹو شہید تحریک میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہیں، تحریک بحالی جمہوریت (ایم آر ڈی)میں صحافیوں نے بھی جدوجہد کی، آج بھی آزادی صحافت سے متعلق چیلنجز ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے، جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا اور پاکستانی میڈیا سے بہترین کردار ادا کیا، ڈس اور مس انفارمیشن ہتھیار بن چکا جسے بھارت نے استعمال کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر پر پڑوسی ممالک پروپیگنڈا کرتے ہیں، جنگ سے پہلے ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی تھی، پھر پتا چلا کہ یہ بہترین ہتھیار ہے، حکومت نے بھارت سے جنگ کے بعد ڈیجیٹل میڈیا سے پابندی ہٹائی تھی،پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے2 1 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، ہم گھر بناکر خواتین کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان التجا کرتے ہیں فیصلہ ساز ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم ملک کے خیر خواہ ہیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • صدرِ مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
  • اچھے طالبان
  • جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز
  • حکومت پشاور یونیورسٹی کی درپیش مالی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرے. عبدالواسع
  • خاتون نے طلاق کیلئے 77 ارب روپے کا دعویٰ دائر کر دیا
  • والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں،انکی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے، قاسم خان
  • عمران خان کی رہائی، امریکا سے مدد کی اپیل، قاسم خان کا انٹرویو، امریکا کا بھارت کیخلاف اعلان جنگ
  • سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے دیکھا ہے: عمر ایوب