اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکا ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد بھی فراہم کررہا ہے، ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے، تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ ہیں، کچھ ممالک جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں ان کا خواب گریٹر اسرائیل ہے، اسرائیل ایران میں مرضی کی رجیم چینج کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے جس کا اظہار وہ کبھی کرتے بھی ہیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امن کے نام پر ووٹ لے کر آنے والا ٹرمپ امن تباہ کر رہا ہے، ٹرمپ کی ثالثی مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرسکتی، ایران کی حمایت کرنا مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے ورنہ کوئی نہیں بچے گا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کا بہانہ بناکر تیل مہنگا کر دیا، پٹرول کی قیمت سے لیوی ختم کریں قیمت چالیس فیصد کم ہو جائے گی، بجٹ میں عوام پر بے تحاشا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف ججز ٹرانسفر کیس، درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، جسٹس مظہر تفتان بارڈر سے 1200پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ڈی ایم اے کی جانب سے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ ، بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن.

.. عمران خان سیاسی قیدی، رہائی کیلئے تحریک جاری رکھیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز شامل کی جائیں، سینیٹ کی منظوری کے بغیر فنانس بل غیر آئینی ہوگا، بیرسٹر گوہر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان کہا ہے کہ

پڑھیں:

حافظ آباد: بارش اور سیلابی پانی سے شہریوں اور جانوروں میں بیماریاں پھیلنے لگیں

حافظ آباد میں حالیہ بارشوں کے اسپیل کے بعد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں مسلسل پانی کھڑا ہے جس سے وہاں پر مختلف وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

موجودہ صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متاثرین خارش، نزلہ، بخار، ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی رش دکھائی دے رہا ہے۔

علاوہ ازیں سیلابی پانی کی وجہ سے جانوروں میں بھی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد: بارش اور سیلابی پانی سے شہریوں اور جانوروں میں بیماریاں پھیلنے لگیں
  • حق دو بلوچستان تحریک کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم
  • امریکا نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • تیل کے معاہدوں پر پارلیمنٹ، صوبوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے، فضل الرحمان
  • طاقتور لوگ جب وسائل پر قبضہ کریں گے تو غم و غصہ تو پیدا ہو گا، حافظ نعیم
  • دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں، قلم اور کتاب دو، مولانا ہدایت الرحمان
  • خیبر پختونخوا کا دشمن سندھ اور پنجاب نہیں حکمران ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • اقوام متحدہ کانفرنس؛ فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے 15 ماہ کا وقت طے، اسرائیل امریکا برہم
  • کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دینگے حافظ نعیم