Daily Sub News:
2025-08-02@00:14:29 GMT

رواں سال مون سون میں 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

رواں سال مون سون میں 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

رواں سال مون سون میں 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے، پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے لاہور میں محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر بیگ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے پی ڈی ایم اے افسران کو محکمہ موسمیات کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، اگست کے مہینے میں مون سون بادلوں کے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی ارلی وارننگ یقینی بنائیں گے۔عرفان کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاری مکمل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کلاڈ برسٹنگ اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ملکر لائحہ بنائیں گے، پی ڈی ایم اے پنجاب اور محکمہ موسمیات کے مابین بہترین رابطہ ہے۔پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کے اجلاس میں رودکوہی میں پانی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی تبادلہ خیال ہوا، رودکوہی میں سیلابی ریلوں کی قبل از وقت وارننگ جاری کی جائے گی۔ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے تحت دریاں میں پانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم نے محکمہ موسمیات کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، عرفان کاٹھیا نے محکمہ موسمیات کی ورکنگ کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمی بخاری کی تنقید خیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمی بخاری کی تنقید پیکا قانون پر صحافی تنظیموں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیراطلاعات اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے، حافظ نعیم الرحمان وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف ججز ٹرانسفر کیس، درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، جسٹس مظہر تفتان بارڈر سے 1200پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے رواں سال مون سون سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی

کراچی:

شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج میں درمیانے درجے اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جب کہ کوٹری بیراج پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرےگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی  
  • مون سون کا چھٹا سپیل کب شروع ہو گا؟، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف سے امریکا نے رواں سال کے 6 ماہ میں 87 ارب ڈالر کمالیے
  • آج اسلام آباد، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بارش متوقع
  • کراچی؛ معمول سے تیز ہوائیں، شہرمیں ہلکی بارش کا امکان
  • گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
  • ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی