ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جو جرائم شروع کیے ہیں، اس کا انجام شکست فاش اور پچھتاوے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہوگا، اگر آپ یہ انتباہ نظر انداز کرتے ہیں تو آنے والے دن آپ کے لیے مزید کٹھن ہوسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جارحیت کے بعد اپنے تازہ ترین پہلے باضابطہ بیان میں ایرانی مسلح افواج نے ایک فیصلہ کن اور طے شدہ فوجی مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ تہران ٹائمز کے مطابق ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اصل کارروائیاں اب شروع ہورہی ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کے بیان میں مقبوضہ علاقوں پر قابض یہودیوں کو علاقے خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بے بس، جرائم پیشہ نیتن یاہو کی حکومت کی ایران پر ایک بار پھر جارحیت کے بعد ہمارے پاس منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا، ہم ایسا جواب دیں گے جو بچوں کی قاتل ریاست کو پچھتانے پر مجبور کر دے گا۔

ترجمان ایرانی مسلح افواج نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی قوت کا غلط حساب لگانے پر اب ان کو تباہ کن اور مثالی جواب دیا جا ئے گا، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ایران کی بہادر افواج کی جانب سے اب آنے والے دنوں میں تمام مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قابضین علاقے خالی کردیں، کیوں کہ آئندہ دنوں میں یہ علاقے آپ کی رہائش کے قابل نہیں رہیں گے، ہم نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے فوجی اور دفاعی مراکز ، صہیونی رجیم کے فیصلہ سازی کے دفاتر، ملٹری اور جوہری عہدیداروں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس اسرائیل کی تمام تنصیبات اور علاقوں میں موجود اہم مقامات کا ڈیٹابیس موجود ہے، اور ہمیں تذویراتی طور پر اہم سمجھے جانے والے اسرائیلی ٹارگٹس تک رسائی بھی حاصل ہے، اس لیے ہم یہودی شہریوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ خود کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ ہونے دیں، اور علاقے خالی کردیں۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ زیر زمین شیلٹرز اور پناہ گاہوں میں رہنا آپ کی حفاظت یقینی نہیں بناسکتا، مجرم صہیونی حکومت بالخصوص نیتن یاہو اپنے اور اہلخانہ کے ذاتی فائدے کے لیے آپ کو استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جو جرائم شروع کیے ہیں، اس کا انجام شکست فاش اور پچھتاوے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہوگا، اگر آپ یہ انتباہ نظر انداز کرتے ہیں تو آنے والے دن آپ کے لیے مزید کٹھن ہوسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی مسلح افواج نیتن یاہو نے والے کہا کہ

پڑھیں:

لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی حوصلہ افزائی کے دوران امریکہ کا حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے پر زور

اپنے ایک بیان میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ امریکہ، حزب الله کے مستقبل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے لبنان پر شرط عائد کی کہ وہ تل ابیب کی بیروت پر جارحیت کے خاتمے اور جنوبی علاقوں سے صیہونی فورسز کی واپسی کے لئے، مقاومتی تحریک "حزب الله" کو غیرمسلح کرنے کا باقاعدہ عہد کرے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگر لبنانی حکومت، حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو امریکہ اپنے نمائندہ خصوصی ٹام باراک کو مشرق وسطیٰ نہیں بھیجے گا اور نہ ہی اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ فضائی حملے بند کرے یا اپنے فوجیوں کو جنوبی لبنان سے نکالے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، قبل ازیں ٹام باراک نے 19 جون کو بیروت کے اپنے حالیہ دورے میں حزب الله کے ہتھیاروں کو لبنانی فوج کے حوالے کرنے کے لیے ایک وقت، تعین کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹام باراک نے یہ بھی اصرار کیا کہ یہ عمل لبنان کے تمام علاقوں پر محیط ہو اور اس سال نومبر تک مکمل ہو جائے۔ واضح رہے کہ ٹام باراک نے 20 جولائی کو لبنانی صدر "جوزف عون" کے ساتھ مذاکرات کئے، اس دوران جوزف عون نے انہیں امریکی تجاویز کے جواب میں ایک تحریری نامہ پیش کیا، جسے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے حل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ اس جواب میں بیروت کی یہ خواہش شامل تھی کہ وہ ملک کی تمام سرحدوں پر کنٹرول حاصل کرے اور صرف لبنانی فوج کے پاس ہی ہتھیار ہوں۔ ٹام باراک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ، حزب الله کے مستقبل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان سے اپنی فوجوں کے انخلاء پر امریکہ کا اسرائیل پر کوئی دباؤ نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تہران کے 1 کروڑ 60 لاکھ باشندے پانی کی قلت سے پریشان
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کیلئے کردار قابل تحسین ہے: مریم نواز
  • مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر چینی عوام و افواج کو مبارکباد
  • رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، مقابلہ جاری
  • بھارتی فوج کی گاڑی بڑی چٹان تلے دب کر تباہ؛ کرنل سمیت 2 افسران ہلاک اور 3 زخمی
  • فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
  • لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی حوصلہ افزائی کے دوران امریکہ کا حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے پر زور