آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب کو منتقل کردیے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق تمام اختیارات پاسدارانِ انقلاب کی شوریٰ کو سونپ دیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای اب بھی اپنی فیملی کے ہمراہ ایک زیرِ زمین بنکر میں موجود ہیں، اور جنگی امور کی مکمل نگرانی اب پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے حوالے کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد پاسدارانِ انقلاب کو جنگ سے متعلق فیصلوں میں مکمل خودمختاری حاصل ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: خاتون نے جوان بیٹے کے گردے عطیہ کردیے، میت خود لیکر اسپتال پہنچی
کراچی کی ایک خاتون نے 20 سالہ جوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے، جاں بحق بیٹے کی میت خود ایمبولینس میں رکھ کر اسپتال پہنچیں۔
کراچی کی باہمت خاتون پروفیسر ماں نے تاریخی اقدام کیا، روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے 20 سالہ نوجوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پروفیسر خود ایس آئی یو ٹی اسپتال میں گردوں کی ماہر ہیں، خاتون پروفیسر خود ایمبولنس میں لاش لیکر اسپتال پہنچیں۔
با ہمت خاتون نے پیغام دیا کہ میرا بیٹا تو نہیں رہا لیکن اس کے گردے کسی اور انسان کی زندگی بچا سکتے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹرز نے اچھا اقدام اٹھایا ہے۔