پاکستان ماضی میں ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنرتھا، سفیرچینی کمیونسٹ پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمیونسٹ پارٹی کے محکمہ بین الاقوامی ترقی کے سفیر ہو ژاؤمنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہراس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہو۔پاکستان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چینی سفیرہوژاؤمنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنر تھا، اب بھی سب سے منفرد ہے، چین اورپاکستان کے درمیان موجودہ تعلقات سے ہم مکمل طورپرمطمئن ہیں۔ہوژاؤمنگ کا کہنا تھا کہ چین کے قیام کے ابتدائی دنوں میں پاکستان نے بھرپور تعاون کیا، عالمی سطح پر چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت پر بھروسہ کرتا ہے،کچھ ممالک ہماری دوستی کوپسند نہیں کرتے مگرہم ان کی مرضی کے پابند نہیں، پاکستان ماضی میں ہمارا واحد اسٹریٹجک پارٹنر تھا،اب بھی سب سے منفرد ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے آنا چاہیے تھا لیکن خوشی ہے کہ اب آیا ہوں، اگر کبھی چین سے رابطے میں مشکل ہو توبلاجھجک مجھ سے رجوع کریں، میڈیا کے باہمی اشتراک سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان کی ہراس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین جیسے موضوعات پر دنیا کو درست معلومات دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں چین سے تعلقات کی اہمیت کوتسلیم کرتی ہیں، ہم نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پاکستان کی
پڑھیں:
یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں: علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے، گرفتاریاں ہوں گی، 2 سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا ہے کسی نے بدتمیزی نہیں کی۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ اب پلانٹڈ لوگوں کو ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جارہا ہے، میرے خلاف اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جلدی میں کی جا رہی ہے۔
Post Views: 1