Jang News:
2025-08-02@16:33:11 GMT

ایران میں پاکستانی شہریوں کیلئے ہدایات جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

ایران میں پاکستانی شہریوں کیلئے ہدایات جاری

— فائل فوٹو

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ سے متعلق ایران میں پاکستانی شہریوں کےلیے ہدایات سامنے آئی ہیں۔

پاکستانی سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ موبائل یا لینڈ لائن نمبرز پر براہ راست کال کے لیے بیلنس اور کال پیکجز فعال رکھے جائیں، انٹرنیٹ بندش کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستانی سفیر نے ایران میں پاکستانی شہریوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے اور رابطوں کا متبادل انتظام رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی شہری اپنے پاسپورٹ پر خروج کی مہر لگوانا یقینی بنائیں۔

مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ بارڈر بند ہونے کے اوقات سے پہلے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر پہنچیں، رابطوں میں دشواری کے باعث بارڈر حکام سے بارڈر بند ہونے کے بعد رابطہ مشکل ہو جاتا ہے، تیسرے ملک جانے والے پاکستانی شہری مطلوبہ ویزا ہمراہ رکھیں۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایرانی سڑکوں پر ٹریفک جام کے باعث سفر میں طویل وقت لگ رہا ہے، موبائل فون مکمل چارج رکھیں، بزرگ شہری، خواتین اور بچے سفر کے دوران خصوصی احتیاط کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی شہری سفارتخانہ تہران، قونصل خانہ مشہد اور زاہدان کے رابطہ نمبرز ہمراہ رکھیں، مشکل کی صورت میں فوری طور پر سفارتخانے یا قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایران میں پاکستانی پاکستانی شہری کہا ہے کہ

پڑھیں:

حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو دوبارہ ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوبارہ فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے افغان شہریوں سمیت غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق انڈر ٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ 14 بی لاگو کی جائے گی، سزا یافتہ یا جاری قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنے والے افراد کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ رجسٹریشن کے ثبوت (پی او آر) کارڈز(جو افغان مہاجرین کو پاکستان میں قانونی طور پر رہائش کی اجازت دیتے تھے) کی میعاد 30 جون 2025 کو ختم ہو چکی ہے، اس تاریخ کے بعد ملک میں باقی رہ جانے والے پی او آر کارڈ ہولڈرز کو اب غیر قانونی رہائشی تصور کیا جارہا ہے۔

وزارت نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، جیل حکام اور دیگر متعلقہ حکام کو غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرنے اور ملک بدر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا (کے پی) کے محکمہ داخلہ نے پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے آبائی ملک واپس جانے کی ہدایت کی ہے، محکمہ نے افغان شہریوں کو وطن واپسی کے لیے پشاور اور لنڈی کوتل کے ٹرانزٹ پوائنٹس پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایت 31 جولائی 2025 کو جاری کردہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہے، جس کی تصدیق کے پی کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو دوبارہ ملک بدر کرنے کا فیصلہ
  • پاکستانی شہری بحرین کا ویزا کیسے حاصل کریں اور اس کی فیس کیا ہے؟
  • راولپنڈی میں پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کیلیے گردے بیچنے والا گینگ بے نقاب
  • امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات
  • سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو وہ پاکستانی شہری نہیں، طلال چودھری
  • کراچی، منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری
  • ریمدان بارڈر کیطرف مارچ، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا اظہار خیال
  • نام نہاد امریکی امداد کیخاطر 1 ہزار 330 فلسطینی شہری شہید
  • 14 اگست کا جشن، آزادی کا جنون عروج پر