آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کو دہائی کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسرز کی جانب سے بابراعظم کو اسکواڈ کا حصہ بنانے پر سوال کیا گیا۔

جس پر جواب دیتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں اسوقت بابراعظم سے بڑا کوئی نام نہیں ہے، وہ اسوقت دہائی کا عظیم ترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو آئی پی ایل کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم تنخواہ ملے گی

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے دنیا بھر میں اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے، ہمارے شائقین اِن جیسے پلئیرز کو آسٹریلوی سرزمین کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے۔

اس موقع پر سابق اوپننگ بیٹر نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی اور انہیں میچ ونر کھلاڑی قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے رواں ایڈیشن میں بابراعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیو" کے چرچے

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ 88 لاکھ سے زائد) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

دوسری جانب بابراعظم مسلسل ناقص فارم اور کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بابراعظم کو

پڑھیں:

امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے حالیہ ’’امریکا پاکستان تجارتی معاہدے‘‘ کو بڑے کامیابی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی شراکت کے سلسلے میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی کلیدی کامیابی کا غماز ہے۔

سفارت خانے نے مزید کہا معاہدہ امریکا اور پاکستان کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شراکت داری کو اس انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ٹیرف پر معاملے پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد دو روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کو میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دیدیا
  • شہید حوالدار غفار مغل کو عظیم قربانی پر سردار عتیق کا خراجِ عقیدت
  • سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا
  • امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا
  •  شبمن گل نے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا، صائم ایوب بہترین کھلاڑی قرار
  • پشاور ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے اعظم سواتی کا نام نکالنے کا حکم دیدیا
  • سیلاب سے تباہی،گلگت بلتستان حکومت نے 37دیہات کو آفت زدہ قرار دیدیا
  • آسٹریلوی کھلاڑی نیتھن لائن نے انگلینڈ کے بہترین اسپنر کا نام بتا دیا
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا