ماتلی ،سینئرصحافی بابرچانگ کے والد کو چوروں نے لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)سندھی نیوز چینل دھرتی ٹی نیوز کے نمائندے بابر چانگ کے والد، قادر بخش چانگ، سے شہر کے مرکزی چوک پر بریانی کھانے کے بعد کوسڑمیں سوار ہوتے وقت جیب کا صفایا کر دیا گیا۔ نامعلوم ملزمان ان کی جیب سے ایک لاکھ روپے نقد رقم نکال کر فرار ہوگئے۔واقعے کے مطابق، قادر بخش چانگ بریانی کی دکان سے کھانے کے بعد جیسے سفر میں کے لیے کوسٹر میں سوار ہوئے، ماتلی میں سرگرم جیب تراش گروہ نے ان کا پرس چوری کرلیا۔ واضح رہے کہ ماتلی شہر میں گزشتہ کافی عرصے سے جیب کتروں کا ایک منظم گروہ سرگرمِ عمل ہے، جو شہر کے مختلف چوراہوں، بس اسٹاپس اور عوامی مقامات پر مسافروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث یہ جرائم پیشہ عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ہو چکے ہیں۔ ماتلی پولیس کی بے بسی کے باعث متعدد بے گناہ شہری ان کا نشانہ بن چکے ہیں۔صحافتی تنظیموں، سماجی رہنماؤں اور شہری حلقوں نے ایس ایس پی بدین سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، چوری شدہ رقم واپس دلائی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین نے خلا کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے شین ژو 21 مشن کامیابی سے لانچ کردیا ہے۔ یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ کیا گیا ہے جہاں چینی خلائی پروگرام کے نئے اہداف پر کام کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشن میں 3 خلاباز شامل ہیں جن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز بھی موجود ہیں۔ یہ عملہ تقریباً 6 ماہ تک خلا میں قیام کرے گا۔ شین ژو 21 کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا جبکہ 2022 میں مکمل ہونے والے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے یہ ساتواں مشن ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشن چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کی ایک اور اہم پیش رفت ہے جس کے ذریعے سائنسی تحقیقی اہداف اور نئی ٹیکنالوجی کی جانچ بھی کی جائے گی۔