Islam Times:
2025-11-03@11:12:37 GMT

کیف پر روسی حملے میں 15 شہری ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

کیف پر روسی حملے میں 15 شہری ہلاک

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روسی فوج نے 440 ڈرون اور 32 میزائلوں سے حملہ کیا جو مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی حملے میں 15 شہری ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی فوج کی جانب سے سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائلوں میں شہری ٹھکانوں پر حملوں میں 15 شہری ہلاک ہوگئے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روسی فوج نے 440 ڈرون اور 32 میزائلوں سے حملہ کیا جو مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔ یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ یہ حملے ایک دہشت گردی ہے، جس پر امریکا اور یورپ کو کچھ ضرور کرنا ہوگا۔ یوکرینی سرکاری ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں 27 مختلف مقامات پر حملہ کیا گیا جس میں تعلیمی اداروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہمی کی منظوری دے دی

واشنگٹن: (ویب نیوز) امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اہلکاروں نے بتایا کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے یوکرین کو امریکی ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے، میزائلوں کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کا ذخیرہ متاثر نہیں ہوگا، یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

خیال رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روسی توانائی اور انفراسٹرکچر اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی، ٹوماہاک کروز میزائل 1 ہزار میل (تقریباً 1600 کلومیٹر) کی حدِ ضرب رکھتا ہے اور اس کو آبدوز اور بحری جہاز سے آسانی سے داغا جاسکتا ہے۔امریکی دفاعی اہلکاروں نے مزید بتایا ہے کہ ابھی ان میزائلز کو حوالے کرنے سے متعلق کئی اہم امور زیرِ غور ہیں جن میں اس کی تعیناتی اور تربیت کے معاملات قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہمی کی منظوری دے دی
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • سوڈان: دارفور کے الفشر شہر میں پرائیویٹ ملیشیا کی کارروائیوں میں 1500 شہری ہلاک