عالمی برادری ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے، غلام محمد صفی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
حریت رہمنا نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، انسانی بحران اور بدامنی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں حکومتِ ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری اور مئوثر نوٹس لے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، انسانی بحران اور بدامنی کا شکار ہے، ایسے میں اسرائیل کا ایران پر حملہ نہ صرف ایک خودمختار ریاست کی سالمیت پر حملہ ہے بلکہ یہ پورے خطے کو جنگ، انتشار اور تباہی کی طرف دھکیلنے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے اس حملے کو اسرائیل کی جاری توسیع پسندانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا، جسے عالمی طاقتوں کی مسلسل چشم پوشی اور دوہرے معیار نے مزید شہ دی ہے۔ غلام محمد صفی نے مسئلہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح فلسطین کے حق خود ارادیت کو عالمی سطح پر نظر انداز کیا گیا، اسی طرح کشمیری عوام کی جائز اور دیرینہ جدوجہد کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور بھارتی ظلم و جبر میں گہری مماثلت ہے اور یہ دونوں مظلوم اقوام کے خلاف عالمی طاقتوں کی منافقانہ پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں۔ غلام محمد صفی نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری نے ایک بار پھر مجرمانہ خاموشی اختیار کی تو اس کے نہایت سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت غلام محمد صفی نے عالمی برادری کہا کہ
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔