لیسکو میں 2 لاکھ 23 ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک کی کارروائیوں میں 2لاکھ23ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ 53ہزار808 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔نادرن سرکل میں 43ہزار37مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 37ہزار461ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا کے 4ہزار639کو گرفتار کرایا گیا ۔
سنٹرل سرکل میں 37ہزار809مقامات پر بجلی چوری پکڑی کر 36ہزار 932 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 5ہزار715کو گرفتار کرایا گیا ،ایسٹرن سرکل میں 34ہزار597مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 34ہزار435ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 9ہزار708گرفتار یاں کی گئیں،اوکاڑہ سرکل میں 13ہزار852مقامات پر بجلی چوری پکڑکر13ہزار454ملزمان کے خلاف مقدمات اور6ہزار827گرفتارکرائے گئے ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سائوتھ سرکل میں 24ہزار 655 مقامات پر بجلی چوری پکڑی کر24ہزار485بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 5ہزار560 کوگرفتا ر کرایا گیا ،شیخوپورہ سرکل میں 34ہزار649مقامات پر بجلی چوری پکڑ کر 29ہزار789ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مقدمات کا اندراج جبکہ ایک ہزار344بجلی چوروں کو گرفتاری کرائی گئی،لیسکو کے قصورسرکل میں 29ہزار918مقامات پر بجلی چوری پکڑکر 29ہزار907ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور17ہزار 901ملزمان گرفتار ہوئے،کریک ڈائون کے دوران ننکانہ سرکل میں 5ہزار276مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ،5ہزار250ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر اکے 2ہزار114 ملزمان کو گرفتار کرایا گیا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے خلاف مقدمات کا اندراج اور پر بجلی چوری پکڑی گئی کے خلاف مقدمات درج کرایا گیا سرکل میں
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
ویب ڈیسک : طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے، اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے، اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا، بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔