حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے، اپوازیشن کا نہیں چلایا جاتا، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے جبکہ اپوزیشن کی نہیں چلائی جاتی۔
اسد قیصر نے چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
اسد قیصر نے کہا کہ یہاں بیٹھے ہوئے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے، ہمیں جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ صورتحال میں تحریک عدم اعتماد لاتےتو ہماری حب الوطنی پر شکوک ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈرز کے کیسز دو سال سے چل رہے ہیں، ریکاڈر عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا، حیلہ بہانہ کیا جا رہا ہے، عدالت انصاف نہیں دیتی تو ہم کہاں جائیں، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ ابھی تک پرڈوکشن آڈر پرعمل درآمد نہیں کروا پا رہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران کے معاملے پر فارن پالیسی کیا ہے، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی طرف سے ایران پر سرائیلی حملے کی مزمت کرتے ہیں، اعجاز چوہدری کا پرڈوکشن آڈر جاری کیا گیا، بانی پی ٹی آئی پر بنائے گیے کیسز بےبنیاد ہیں، جس دن سماعت ہوگی یہ کیسز ختم ہو جائیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے ٹھیک کہا کہ ہم عدالت نہیں جائیں تو کہاں جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جا رہا
پڑھیں:
امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
امیرمقام نے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ عمر بھر تحریک آزادی سے جڑے رہے ، پروفیسر عبد الغنی بٹ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے۔
امیر مقام نے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی پاکستان سے محبت دیدنی تھی ،پروفیسر عبد الغنی بٹ کے لواحقین اور کشمیری قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں پروفیسر عبد الغنی بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے