کراچی نجی شاپنگ مال آتشزدگی؛ آگ سے متاثر حصے سے قرآن صحیح حالت میں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
کراچی:
گلستان جوہر میں واقعے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا وہیں سے قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوا۔
شدید نوعیت کی آگ کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف صحیح حالت میں ملے۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ نے مال کے اندر موجود مسجد کو بھی نقصان پہنچایا تاہم وہاں رکھے تقریباً 60 کے قریب قرآن محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔
جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔