انتہائی خفیہ اور ایمرجنسی حالات میں استعمال ہونے والا ’ڈومز ڈے‘ طیارہ واشنگٹن پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران امریکی دفاعی الرٹ میں اضافہ کر دیا گیا اور ڈومز ڈے طیارے کو واشنگٹن ڈی سی پہنچا دیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق عام طور پر ڈومز ڈے طیارہ کہلائے جانے والا امریکا کا انتہائی خفیہ اور ایمرجنسی حالات میں استعمال ہونے والا ایئر فورسE-4B نائٹ واچ طیارہ منگل کی رات جوائنٹ بیس اینڈریوز پر غیر معمولی پرواز کے بعد لینڈ کر چکا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ ایٹمی دھماکوں اور برقی مقناطیسی حملوں سے محفوظ رہنے کےلیے تیار کیا گیا ہے، اسے صرف انتہائی سنگین عالمی یا قومی بحرانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے دوران کیا گیا۔ ابھی تک اس کی پرواز کی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔
طیارے کی آمد ایسے وقت پر ہوئی جب اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایرانی میزائلز کا خوف، اسرائیلی ملک چھوڑ کر بھاگنے لگے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔