data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران ملائیشیا میں کھیلے گئے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں ووڈ نک کے ذریعے پہلا گول کیا، تاہم پاکستان نے فوری ردعمل دیا اور 13ویں اور 14ویں منٹ میں لگاتار دو گولز داغ کر برتری حاصل کر لی۔ پہلے کواٹر کے اختتام تک پاکستان 1-3 کی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

دوسرے کواٹر میں بھی گرین شرٹس نے اپنی جارحیت جاری رکھی اور 28ویں منٹ میں مزید ایک گول کر کے برتری کو مستحکم کیا۔ پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان نے اسکور کیے جبکہ تیسرا گول رانا وحید اشرف نے کیا۔

تیسرے کواٹر میں نیوزی لینڈ نے شاندار واپسی کی اور 43ویں اور 45ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے مسلسل دو گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ چوتھے اور فیصلہ کن کواٹر میں بھی کولسٹ ہی نیوزی لینڈ کے ہیرو ثابت ہوئے، جنہوں نے 52ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر اپنا تیسرا گول داغ کر ٹیم کو 3-4 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔

میچ کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

اس شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی اب ملائیشیا اور جاپان کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔ اگر میزبان ٹیم ملائیشیا کو شکست ہوتی ہے تو پاکستان ٹاپ 4 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا، پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل

پڑھیں:

کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

موصولہ ذرائع کے مطابق مالدیپ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ابتدائی دونوں سیٹ جیت کر برتری ثابت کی پاکستان کی جیت کا سکور 26-9، 34-13 رہا۔

متعلقہ مضامین

  • کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
  • ٹی 20 ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
  • اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ