آن لائن ٹیکسی’ ’کریم‘‘ کا پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
دبئی میں قائم سُپر ایپلی کیشن ’کریم‘ نے پاکستان میں اپنی رائیڈ سروسز معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کے شریک بانی نے ’لنکڈ اِن‘ پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ ’اس فیصلے کی وجہ ملک میں بگڑتے ہوئے معاشی حالات اور سخت مسابقت ہے۔
کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخہ نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل تھا۔ پاکستان کی خراب معاشی صورت حال، سخت مقابلہ اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کی ترجیحات کی وجہ سے یہاں ایک محفوظ اور قابل بھروسہ سروس برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔
حالیہ برسوں میں پاکستان کی معاشی گراوٹ، روپے کی قدر میں کمی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے رائیڈ ہیلنگ سروسز کے منافعے پر دباؤ ڈالا ہے۔
ملکی اور بین الاقوامی حریف بشمول اُوبر، جس نے 2020 میں کریم کا علاقائی رائیڈ ہیلنگ بزنس حاصل کیا تھا، کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سخت مسابقت کا سامنا ہے۔
شیخہ کے مطابق رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے کے باوجود کریم پاکستان میں اپنی ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی موجودگی کو برقرار رکھے گی۔
کریم ٹیکنالوجیز پاکستان سے پورے خطے کے لیے کام جاری رکھے گی۔ ہمارے تقریباً 400 ملازمین جن میں انجینیئرنگ سمیت تمام شعبے شامل ہیں، ایوری تھنگ ایپ اور اس کے مختلف شعبوں (جیسا کہ فوڈ/گروسری ڈیلیوری، ادائیگیاں وغیرہ) کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔ ان سروسز کو مزید وسعت ملے گی۔ ہمارے پاس اس وقت 100 سے زائد اسامیوں کے لیے بھرتی جاری ہے، اور ہم اپنے فیلکن/ نیکسٹ جین پروگرام کو بھی وسعت دے رہے ہیں، جس کے ذریعے پاکستانی یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ گریجویٹس کو منتخب کر کے انہیں جدید اور بڑے پیمانے پر چلنے والے سسٹمز کی تربیت دی جاتی ہے۔‘
شیخہ نے مزید کہا کہ ’پاکستان کریم کے ڈی این اے میں شامل ہے اور کمپنی کی پہلی لائن کوڈ پاکستان میں لکھی گئی تھی۔ مجھے پوری امید ہے کہ مستقبل میں کریم کی خدمات دوبارہ پاکستان میں لانے کا موقع ملے گا۔‘
کریم نے 2015 میں پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کیا اور جلد ہی یہ روایتی ٹیکسیوں اور رکشوں کا سستا اور آسان متبادل بن کر اُبھری۔ کمپنی کی ایپ پر مبنی سروس نے کیش کے بغیر ادائیگیوں کو مقبول بنانے میں مدد دی اور ہزاروں ڈرائیورز، جنہیں ’کپتان‘ کہا جاتا ہے، کے لیے آسان آمدنی کے مواقع پیدا کئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں اپنی
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔