آن لائن ٹیکسی سروس کا پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آن لائن ٹیکسی سروس کے سی ای او اور شریک بانی مدثر شیخہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آئندہ ماہ 18 جولائی 2025ء سے پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تعلق رکھنے والی آن لائن ٹیکسی سروس نے پاکستان میں ایک دہائی کے بعد اپنی سروس بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سروس کو معاشی چیلنجز، بڑھتے ہوئے مسابقت اور سرمائے کی رکاوٹوں کی وجہ سے معطل کیا جا رہا ہے۔
آن لائن ٹیکسی سروس کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے رائیڈ ہیلنگ سروسز بند کی جا رہی ہے تاہم دیگر سروسز جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آن لائن ٹیکسی سروس پاکستان میں
پڑھیں:
خلیجی ممالک کاسستاسفر: فیری سروس پر اہم پیشرفت
خلیجی ممالک کے لئے فیری سروس شروع کی کوششیں تیز کردی گئیں، ایران، عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا سفری متبادل دستیاب ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر فیری سروس کے جلد آغاز کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ۔
فری سروس کے لائسنسنگ کے عمل کو تیز اور ڈیجیٹل بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں جبکہ زائرین اور کاروباری برادری کے لیے یہ سروس سستے، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری متبادل کے طور پر پیش کی جائے گی۔
ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ نے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کو فیری سروس کے لائسنس اجرا کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ اب لائسنس کے اجرا کا عمل چھ ماہ کے بجائے صرف ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
وزیر بحری امور نے واضح کیا کہ لائسنسنگ عمل کو سنگل ونڈو اور ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیا جائے گا تاکہ غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہو اور فیصلے بروقت کیے جا سکیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ فیری آپریٹرز کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، جب کہ بینک یا انشورنس گارنٹی کے آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔
جنید انوار چوہدری نے زور دیا کہ ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے یہ سروس ایک محفوظ اور کم لاگت سفری ذریعہ بنے گی، جبکہ اس سے مذہبی سفر کے ساتھ ساتھ سیاحت اور کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے آپریٹرز اور متعلقہ اتھارٹیز سے مشاورت جاری ہے، اور ابتدائی تجرباتی مرحلے کے لیے روٹس اور فریم ورک کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔ چند ہفتوں میں فیری سروس کے روڈ میپ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے خدشات دور کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یہ منصوبہ قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے۔