’اوبر‘ کے بعد مقبول ترین رائیڈنگ سروس نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
کریم نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان بھر میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کر رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی مدثر شیخہ نے بدھ کے روز یہ خبر اپنی ’لنکڈ اِن‘ پوسٹ کے ذریعے دی، جسے انہوں نے اپنی پوسٹ کا عنوان ’کریم کے ایک نئے باب کا آغاز‘ رکھا۔
یہ بھی پڑھیے اوبر کا لاہور میں بھی سروس بند کرنے کا اعلان
مدثر شیخہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا، لیکن پاکستان میں مسلسل بگڑتے معاشی حالات، بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ صرف سروس کا اختتام ہے، کریم پاکستان میں ایک نئے انداز میں اپنا سفر جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ کریم نے پاکستان میں اکتوبر 2015 میں اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔ یہ مجموعی طور پر دنیا کے 12 ممالک میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اس نے اپنی سروس کے ذریعے لاکھوں صارفین اور ہزاروں ڈرائیورز کی زندگیوں پر اثر ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے خواتین اوبر ڈرائیورز اور سعودی عرب کا ویژن 2030 کیا ہے؟
اس سے پہلے اپریل 2024 میں، اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دی تھی۔ البتہ ’ان ڈرائیو’ اور ’یانگو‘ سمیت بعض دیگر کمپنیاں سروس جاری رکھے ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان پر سفر کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کریم رائیڈنگ سروس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کریم رائیڈنگ سروس پاکستان میں
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔