نادرا نے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
کراچی:
نادرا نے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد تین سے بڑھا کر 8 کر دی۔
ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے شہری اب بائیک گھر منگوا کر شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے حوالے سے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا ہے۔ پاک آئی ڈی کو بڑھانے کے لیے یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز اور دیگر اداروں میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔
عامر علی خان نے کہا کہ پاک آئی ڈی کے سافٹ ویئر کو بہتر کیا گیا ہے، سافٹ ویئر میں تیکنیکی مسائل کو دور کر دیا ہے۔
ڈی جی نادرا کراچی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں پاک آئی ڈی کی بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاک آئی ڈی
پڑھیں:
اقلیتوں کا قومی دن، نادرا کیجانب سے خصوصی رجسٹریشن مہم کا اعلان
ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی رجسٹریشن مہم کا اعلان کردیا، جس کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر نادرا کی جانب سے خصوصی رجسٹریشن مہم تا 4 تا 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے نادرا نے جاری کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ ہر شہری کی طرح مساوی حقوق کے حقدار ہیں، براہ کرم اپنی شناختی دستاویزات کے اجراء یا تجدید کے لیے اپنے علاقے میں آنے والی نادرا موبائل وین یا قریبی نادرا تشریف لائیں‘۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ