data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سلطنتِ عمان میں کسی بھی قسم کے خفیہ یا بیک چینل مذاکرات کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد اور ایران کی موجودہ پالیسی سے متصادم قرار دیا ہے۔

عباس عراقچی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایران نے نہ تو کوئی مذاکراتی ٹیم مسقط روانہ کی ہے اور نہ ہی حالیہ کشیدہ حالات میں کسی قسم کے خفیہ رابطوں یا ثالثی عمل میں شریک ہے، ان کا مقصد شاید خطے کی صورت حال کو غلط انداز میں پیش کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹس حقائق کے منافی ہیں، ایران اس وقت کسی بھی بیک چینل مذاکرات کا حصہ نہیں، اور ہماری موجودہ پالیسی واضح طور پر اس کی نفی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بعض غیر ملکی اور علاقائی میڈیا اداروں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے خفیہ مذاکرات کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی وفد سلطنت عمان روانہ کیا ہے، جو ماضی میں ایران، امریکہ اور دیگر فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر چکا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔

ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی:ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں‘ایران
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • یورینیم افزودگی روکیں گےنہ میزائل پروگرام پر مذاکرات کریں گے: ایران کا دوٹوک جواب