پاک، ایران سرحدی کراسنگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال ہیں، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تمام سرحدی کراسنگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاک ایران سرحد پر کسی بھی قسم کی بندش یا رکاوٹ کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی رابطے معمول کے مطابق جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔