کیش لیس ڈیجیٹائزڈ معیشت کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کیش لیس ڈیجیٹلائزڈ معیشت کے فروغ کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔یہ کمیٹی بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس میں تشکیل دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پالیسی اقدامات کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے کئی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے خریداری اور رقوم کی منتقلی کیلئے رقوم کی آن لائن ادائیگی کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے فروغ کیلئے
پڑھیں:
غیرت کے نام پر قتل کی روکتھام کیلئے اقدامات کرینگے، ترجمان حکومت بلوچستان
اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔ اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔