ایران اسرائیل جنگ اور اتحادِ امت
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
امت مسلمہ کی پیٹھ میں اسرائیل نام کا جو خنجر گھونپا گیا تھا اس سے ملنے والا ناسور پھیلنا شروع ہوچکا ہے۔ پہلے فلسطین، فلسطین کے بعد شام،شام کے بعد لبنان، لبنان کے بعد اب ایران کی باری ہے۔ یہ صیہونی ریاست ایک ایک کرکے امت مسلمہ کے اہم ترین ممالک کو اپنی کھلی جارحیت، سفاکیت اور دہشت گردی کا شکار بنارہی ہے۔
میری ناقص عقل کے مطابق ایران ہماری باری گزار رہا ہے کیونکہ پاک بھارت جنگ در حقیقت اسرائیل نے پانی کی گہرائی ناپنے کے لیے خود چھلانگ لگانے کے بجائے بھارت کو اسرائیلی اور امریکی اسلحہ سے لیس کرکے میدان میں اتارا، مگر اللہ رب العزت کی نصرت اور تائید غیبی سے افواج پاکستان نے سپر پاور بننے کا خواب دیکھنے والے بھارت کو ایسا تاریخی اور دندان شکن جواب دیا کہ قیامت تک ہندو بنیئے اپنے زخم چاٹیں گے۔
پاکستان نے نہ صرف ہندوستان بلکہ اسرائیل و امریکا سمیت اقوام مغرب کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال کر ان کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں مگر ہمیں اسرائیلی جنون کا ماضی اور حال کو دیکھتے ہوئے محال نہیں کہ ایران کے بعد کس کی باری ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ کوئی کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھے اور خطرے سے لاپروا ہوجائے۔ حقیقت یہ ہے کہ متوقع اسرائیلی جارحیت کا خطرہ اب بھی ہمارے سروں پر منڈلا رہا ہے مگر اب پاکستان آسان نہیں بہت ہی مشکل اور انشاء اللہ ناممکن ہدف ہے۔ اگر "نیتن ہاہو" نے اپنے بغل بچے (مودی) کی طرح کوئی ایڈونچر کرنے کی کو شش کی تو پھر نہ صرف وہ بلکہ ان سب کا جد امجد امریکا بھی پچھتائے گا، انشاء اللہ۔
مگر ہمیں یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں جارح بھارت کو سب سے زیادہ سپورٹ اسرائیل، امریکا اور یورپ کی حاصل تھی۔ آج ایران پر حملے کے لیے بھی صیہونی ریاست کو امریکا، بھارت اور یورپ کی حمایت حاصل ہے۔ تمام عالم کفر اسلام اور ملت اسلامیہ کے خلاف متحد اور منظم ہو کر حملہ آور ہیں، ہم مسلمان قرآن نے جنھیں ملت واحدہ قرار دیا ہے مکمل طور پر بکھرے ہوئے ہیں۔
امریکا، برطانیہ اور یورپ کھل کر اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں اور اسے ہر ممکن مدد پہنچا رہے ہیں، فلسطینی تنہا لڑتے رہے اور لڑ رہے ہیں، عراق کی مدد کو کوئی اسلامی ملک نہیں آیا، لبنان کے خلاف صیہونی حملوں پر امت مسلمہ مذمتی بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی۔ شام تن تنہا دہشتگردی کا مقابلہ کرتا رہا اور آج ایران بھی تنہا ہی کھڑا ہے۔
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے ہی بعض اسلامی ممالک ایران کا ساتھ دینے کے بجائے اسرائیل کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔ ان میں سر فہرست اردن ہے، جس کی فضائی حدود اسرائیل سے ایران پر برسائے جانے والے میزائلوں اور جنگی جہازوں کے لیے تو کھلی ہے لیکن ایران سے جوابی حملوں کے لیے چلائے گئے میزائلوں کے لیے نہ صرف بند بلکہ ایران سے اسرائیل کی جانب جانے والے میزائلوں کو اردن ہی میں گرایا جا رہا ہے، یہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری ہے۔
جغرافیائی لحاظ سے اسرائیل چاروں طرف سے مسلم ممالک میں گھرا ہوا ہے۔ ایران کے ساتھ اس کی براہ راست کوئی سرحد نہیں ملتی اور نہ ہی ایران تک پہنچنے کے لیے اسرائیل کے پاس اپنا کوئی سمندری راستہ ہے لہٰذا اسے ایران تک پہنچنے کے لیے لازمی طور پر کسی بھی اسلامی ملک کی فضائی حدود کی ضرورت تھی، ایران کے دارالحکومت تہران سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کا فضائی راستہ کم و بیش ساڑھے اٹھارہ سو کلو میٹر ہے، دونوں ملکوں کی سرحد سے سرحد کے درمیان فاصلہ بھی کم و بیش 14 سو کلو میٹر ہے، اس کا مطلب ہے کہ اسرائیل کا کوئی بھی جنگی جہاز اگر تل ابیب یا اسرائیلی سرحد سے اڑ کر ایران پر حملہ آور ہوتا ہے۔
اتنے فاصلے تک حملے کے بعد واپسی کے لیے اسرائیلی طیاروں کو لازمی طور پر ری فیولنگ کی ضرورت پیش آتی ہے، اگر وہ بھاری اسلحہ اور میزائلوں سے لیس ہوں تو ایسی صورت میں ری فیولنگ لازمی ہے۔ اس لیے اسرائیل نے ایران پر حملے کے لیے لازمی طور پر بیرونی مدد حاصل کی ہے۔امریکا نے بطور خاص اعلان کیا ہے کہ اُس نے حملے میں کسی قسم کی لاجسٹک یا ری فیولنگ معاونت فراہم نہیں کی۔ بظاہر ٹرمپ کی پالیسی بھی یہی دکھائی دیتی ہے۔
اس کے بعد ایک ہی امکان باقی رہ جاتا ہے، اسرائیلی طیارے واپسی پر کسی قریبی اسلامی ملک کی ایئربیس پر عارضی لینڈنگ کرکے ایندھن حاصل کرکے واپس لوٹے ہیں۔ آج کی جدید دنیا اور ٹیکنالوجی کے دور میں دوست چھپ سکتے ہیں نہ دشمن ، اس بات کا پتہ لگ جائے گا کہ کس اسلامی ملک نے اسرائیل کے ساتھ وفا کی پینگیں بڑھائیں۔ جس طرح اردن نے اسرائیل کی جانب داغے گئے ایرانی میزائلوں کو اپنی ہی ملک میں گرایا اس سے شک کا دائرہ اردن ہی کے گرد کھینچتا ہوا نظر آتا ہے۔ باقی حقائق جلد پوری دنیا کے سامنے آجائیں گے۔
اسرائیل نے ایران پر کم از کم 200 جہازوں کے ساتھ تین سو حملے کیے، تادم تحریرحملوں کا یہ سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی جنگی جہازوں نے 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے اہم مراکز، جوہری سائنسدان، اعلیٰ فوجی قیادت اور فضائی اڈے نشانہ بنائے گئے۔ ابتدائی صیہونی حملوں میںپوری عسکری قیادت اور اتنی بڑی تعداد میں جوہری سائنسدانوں کی شہادت ایران کے لیے بہت بڑے صدمے کا باعث تھی۔
مارے جانے والوں میں آرمی چیف جنرل محمد حسین باقری، اسلامی انقلاب فورس کے چیف جنرل حسین سلامی، کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد ،کمانڈر جنرل امیر موسوی، نیوی کے کمانڈر امیر شہرام، کمانڈر ائیر ڈیفنس علی رضا، ائیر فورس کمانڈر نصیر زادہ، کمانڈر کیومرث حیدری، کمانڈر غلام رضا سلمانی، کمانڈر علی حاجی زادہ، بریگیڈ جنرل اسماعیل قآنی کمانڈر محمد فعبفر،کمانڈر رضا تنگرسی شامل ہیں۔
ایران کے لیے اس کی پوری عسکری قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کی ہلاکت ناقابل تلافی نقصان اور بڑے صدمے کا باعث ضرور تھا لیکن ایران نے اسرائیل پر جوابی حملوں سے اپنی ثابت قدمی اور بلندحوصلے کو ثابت کردیا۔ ایران نے جوابی حملوں میں کافی نقصان پہنچا کر اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم کافی حد تک مفلوج کر دیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر پہلے حملے میں 150 کے قریب میزائل داغے۔ حملوں میں اسرائیل کی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی شہری ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہوئے۔ دہشت گرد اسرائیلی وزیر اعظم نے بنکرمیں چھپ کو جان بچائی۔
سوشل میڈیا پر جاری اسرائیلی تباہی کی تصاویر سے اہل فلسطین ہی نہیں روئے زمین پر بسنے والے ہر مسلمان اور انصاف پسند عوام کے دل کو راحت وسکون ملا،کیونکہ اس سے پہلے اس طرح کی تباہی کی تصاویر صرف فلسطین سے آرہی تھیں۔ تادم تحریر ایران نے اسرائیل پر چار حملے کر دیے تھے اور ابھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ایران نے اپنے ائیر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر کے اسرائیلی میزائلوں کو روکنا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس وقت اسرائیل کو امریکا کی براہ راست مدد کی شدید ضرورت پڑ گئی ہے جس کے بغیر اسرائیل کو ناقابلِ تلافی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ برطانیہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے اپنے جنگی طیاروں کو تل ابیب بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایران نے بھرپور جوابی حملوں سے ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم و مغفور کی پیش گوئی درست ثابت کردی۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا تھا "اسرائیل کے خلاف اگر کوئی اسلامی ملک کھڑا ہوگا تو وہ ایران ہوگا"۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف کھڑا ہو کر دکھا دیا۔ یہ بات خوش آیند ہے کہ سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت کم و بیش تمام اسلامی ممالک نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا لیکن یہ وقت زبانی کلامی باتوں کا نہیں، عملی اقدامات کا ہے۔
جس طرح امریکا، برطانیہ، بھارت اور یورپ کھل کر اسرائیل کی حمایت کے لیے نکل آئے ہیں، برطانیہ اپنے جنگی جہاز بھیج رہا ہے، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک خاص طور پر سعودی عرب، پاکستان اور ترکی ایران کی ہر ممکن مدد کریںاور اس صیہونی ریاست اور اس کے سہولت کاروں کو سبق سکھائیں۔ امت مسلمہ کے پاس صیہونی ریاست کو سبق سکھانے کا یہ نادر موقع ہے۔ تابڑ توڑ ایرانی حملوں سے وہ پہلے ہی خوفزدہ ہیں عالم اسلام کی وحدت و اتحاد اس کے دل میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈر پیدا کردے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایران نے اسرائیل صیہونی ریاست جوابی حملوں اسرائیل کی اسرائیل کے اسلامی ملک حملوں میں ایران پر اور یورپ ایران کے رہے ہیں کے خلاف کے ساتھ کے لیے لیے اس دیا ہے کے بعد
پڑھیں:
’غزہ جنگ بند کروائیں‘، اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں کا امریکی صدر ٹرمپ کو خط
اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط لکھ کر غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کروانے کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق خط پر دستخط کرنے والوں میں موساد کے سابق سربراہ، شاباک (شین بیت) کے سابق ڈائریکٹر، اور اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کے سابق نائب سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ سطحی حکام شامل ہیں۔ ان تمام شخصیات کا تعلق ’کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی‘ (CIS) نامی تنظیم سے ہے، جو سابق سکیورٹی افسران پر مشتمل ایک مؤثر گروپ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے سڈنی آسٹریلیا: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت
خط میں ٹرمپ سے اپیل کی گئی ہے:
’آپ نے ماضی میں لبنان کے معاملے میں مداخلت کر کے کردار ادا کیا تھا، اب وقت آ گیا ہے کہ غزہ میں بھی ویسا ہی کردار ادا کریں۔‘
سابق اسرائیلی عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پیشہ ورانہ تجزیے کے مطابق ’حماس اب اسرائیل کے لیے کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں رہی‘ اور اب مزید جنگ جاری رکھنا نہ صرف غیر ضروری بلکہ اسرائیل کی عالمی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے۔
خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کی بین الاقوامی قانونی حیثیت شدید بحران کا شکار ہو چکی ہے، خاص طور پر جب خود ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل پر غزہ میں قحط پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
’غزہ میں امدادی مراکز اسکوئیڈ گیم جیسے بن چکے ہیں‘دریں اثنا، برطانیہ کی ایک معروف یونیورسٹی سے وابستہ اسرائیلی پروفیسر نے بھی اسرائیلی فوج کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قائم اسرائیلی امدادی مراکز درحقیقت ‘اسکوئیڈ گیم یا ہنگر گیم’ کی طرز پر کام کر رہے ہیں، جہاں بھوکے شہری خوراک کی تلاش میں نکلتے ہیں اور گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے تل ابیب میں ہزاروں افراد کا احتجاج، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
پروفیسر کا کہنا تھا:
’غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن کا انسانی ہمدردی سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو قحط سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ ہمارے رہنما صرف زبانی دعوے کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔‘
غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیاادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے۔ اتوار کو مزید 92 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 56 افراد امداد کے منتظر تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق خوراک کی شدید قلت کے باعث قحط کی صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے حماس کے قیدی کی دہائی، ’ہم بھوکے ہیں، اپنی قبر خود کھود رہا ہوں‘
غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 175 ہو گئی ہے جن میں 93 بچے شامل ہیں۔ طبی اور امدادی تنظیموں نے غزہ میں فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے، مگر اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث خوراک، دوا اور پینے کے پانی کی فراہمی انتہائی محدود ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ٹرمپ سابق اسرائیلی سیکیورٹی عہدےداران شن بیت غزہ جنگ موساد