ثمینہ پیرزادہ نے جنات سے متعلق خوفناک واقعہ سُنا دیا، اداکارہ نے کیا دیکھا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز

لاہور:پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔
دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ لائٹ آن کر کے واپسی لوٹنے لگیں تو پیچھے سے انہیں کسی نے زور دار دھکا دیا اور وہ دور جاکر گریں جس کی وجہ سے انہیں بہت سی چوٹیں ہیں تاہم وہاں ان کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا اور وہ جنات ہی تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وہ چوٹ پر پٹیاں باندھ کی ہی شوٹنگ پر گئیں اور شوٹنگ مکمل کی۔

یاد رہے کہ فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ اور اداکارہ سونیا حسین کی فلم دیمک عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوئی ہے جس کو بےحد سراہا جارہا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں، حمزہ علی عباسی ستائیس ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم میلے کا آغاز ہو گیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور چینی صدر کی سنائی گئی حقیقی کہانی پر فلم “دی میوزیشن “ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر ’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ثمینہ پیرزادہ نے اداکارہ نے

پڑھیں:

مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی

لاہور:

لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خون میں نہا گئی، جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان فیاض جاں بحق جبکہ تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کا جائزہ لیا۔

زخمی افراد کی شناخت لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے فیاض کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشہور بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران انتقال کرگئے
  • روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کے پیش نظر انخلا کا کا حکم
  • روس میں خاتون نے 3 لاکھ 41 ہزار روپے کے بدلے اپنی ’روح بیچ‘ ڈالی
  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • لیبیا کے ساحل پر کشتی میں خوفناک آگ، 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق
  • اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ