ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں طلبا کے ساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری : فائل فوٹو
کراچی میں فلاحی ادارے کے آئی ٹی پروگرام کے طلبا کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گفتگو کی۔
طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بنیان مرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو فوقیت دی ہے، آپ نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔
احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، پاک افواج آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہیں، پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر طلبا نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔
طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری
پڑھیں:
سی ڈی اے ہسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر راشد محمود کی ریٹائرمنٹ پر ساتھی ڈاکٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات
سی ڈی اے ہسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر راشد محمود کی ریٹائرمنٹ پر ساتھی ڈاکٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :سی ڈی اے ہسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر راشد محمود اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔
اس موقع پر اُن کے ساتھی ڈاکٹرز اور عملے نے اُن کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ ڈاکٹر رشد محمود نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے دوران نہ صرف مریضوں کی بہترین نگہداشت کی بلکہ ادارے کے انتظامی امور میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ ساتھیوں نے اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی: مریم نواز سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی: مریم نواز نو مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اہم پیش رفت وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف سعودی عرب کیساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا دروازہ بند نہیں کیا: وزیر دفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم