اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں “بے نظیر ہنرمند پروگرام” (BHP) اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرپرسن نے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور بتایا کہ یہ پروگرام مستحق گھرانوں کو مارکیٹ سے ہم آہنگ ہنر سکھا کر خودکفالت کی طرف لے جائے گا، خاص طور پر ان شعبوں میں جہاں بیرونِ ملک روزگار کی طلب موجود ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری سالک حسین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ وزارت بین الاقوامی مارکیٹ میں درکار ہنر سے متعلق معلومات فراہم کرے گی اور OEC کے ذریعے فارغ التحصیل افراد کو بیرونِ ملک روزگار دلانے میں مدد دے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی تربیت فراہم کی جائے جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہو، تاکہ ہمارے نوجوان نہ صرف ملکی بلکہ عالمی معیشت میں بھی فعال کردار ادا کر سکیں۔وفاقی وزیر نے بی آئی ایس پی اور وزارت کے درمیان مستقل اشتراک اور فوکل پرسنز کی نامزدگی پر بھی اتفاق کیا تاکہ اس پروگرام سے ہزاروں خاندان مستفید ہو سکیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔

یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں ہوئی جبکہ 2019 کے بعد سے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔ 

اس کے برعکس، وائس چانسلر نے اپنی تنخواہ غیر قانونی طور پر ایچ ای سی کے طے شدہ پیمانے سے دگنی مقرر کر رکھی ہے جس کی صدرِ پاکستان سے منظوری نہیں لی گئی۔

متعلقہ مضامین