ملکی سالمیت سب سے پہلے، پاکستان میں کسی کو اڈے نہیں ملیں گے، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ حل ہوجائے تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، اب پاکستان میں کسی کو اڈے نہیں ملیں گے کیونکہ ہمارے لیے ملک کی سالمیت سب سے پہلے ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی وویمن ونگ ڈسٹرکٹ فور کی سابق صدر پروین شیخ کے شوہر شیخ یونس کی وفات پر انکی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
تعزیت کے بعد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا اپنی سرمایہ کاری پاکستان میں کرنے کا سوچ رہی ہے، ایران کی جنگ لمبی چلی تو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے۔
میڈیا سوالوں کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک سال سے لاہور میں تنظیمی صدر نہیں ہے یہ ہماری ناکامی ہے، چئیرمین واپس آتے ہیں تو ایک وفد لے کر ملاقات کریں گے اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کریں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انڈیا پاکستان کی جنگ میں اللہ نے ہمیں عزت دی، اللہ کا انعام تھا جس پاکستان کے عزت وقار میں اضافہ ہوا، ساری دنیا نے دیکھا ہماری فورسز نے بھارت کو آوٹ کلاس کیا۔
انہوں نے کہا کہ سپہ سالار، صدر اور وزیر اعظم کی قیادت میں جیت ہوئی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اکیلے دنیا میں ہاکستان کا مقدمہ لڑا، دنیا نے پاکستان کا مقدمہ سنا مگر کسی نے بھارتی وفد کو نہیں پوچھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلی بار امریکا کے صدر نے ہمارے ملک کے آرمی چیف کو بلایا اس سے ملک کی عزت بڑھی ہے، اب ملک کو بہتر کرنے کے لیے معیشت کو بہتر کرنا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کیساتھ سیاسی بیان بازی میں نرمی کے سوال پر گورنر نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی سیز فائر نہیں ہے، گورنر ہاؤس کا بجٹ بڑھایا گیا ہے گورنر ہاؤس کا ایک کروڈ کا بجٹ ظلم تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے گورنر ہاؤس کیلیے بجٹ نہیں مانگا، خود بتائیں کیا ایک کروڑ میں گزارا ہوتا ہے، بجٹ میں اضافہ ہوا ہے اگر بچ گیا تو واپس کردیں گے۔
قبل ازیں ممبر پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو چوہدری اسلم گل، صداقت شیروانی، شیخ عرفان، رانا ذوالفقار، عمر ایاز اور ڈاکٹر وسیم نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔
علامہ یوسف اعوان نے شیخ یونس مرحوم کیلیے فاتحہ خوانی کرائی جس میں نورین عارف، عذرا شجاع، نگہت منان، شاہین شیخ، ثریا انور، الفت انور، شبانہ گل، افشاں نوید، مسز زاہد اور مسز صفیہ خورشید شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب نے کہا کہ
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔