وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی اسمبلی میں کٹ موشن پر ووٹنگ کا عمل روک دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج سے کٹ موشن پر ووٹنگ کا آغاز ہونا تھا، لیکن انہوں نے واضح ہدایت دی ہے کہ کوئی رکن ووٹنگ میں حصہ نہ لے۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ آزاد ہوئی تو تمام کیسز ختم ہو جائیں گے، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈاپور کے بقول کٹ موشن پر ووٹنگ سے بجٹ کی منظوری کا عمل شروع ہو جاتا ہے، لیکن جب تک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جاتی، بجٹ کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ اگر بجٹ منظور نہ ہوا تو وفاقی حکومت فنانشل ایمرجنسی لگا کر خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بطور وزیراعلیٰ وہ کسی بھی وقت صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور یہ اختیار استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجٹ علی امین گنڈاپور عمران خان وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور وزیراعلی خبیر پختونخوا علی امین

پڑھیں:

مودی! تمہاری طرح بزدل نہیں، بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، بھارت گرے لسٹ کیلئے 100 فیصد فٹ ہے: گنڈا پور

پشاور (بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) جانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ مودی! میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں، ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں آئیں، ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں، دشمن کو بتا کر آتے ہیں، بھارت کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کیلئے خود ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جاؤں گا اور یہ ثابت کروں گا کہ انڈیا گرے لسٹ میں جانے کیلئے سو فیصد فٹ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت آج سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے پاکستان، خصوصاً بلوچستان، گلگت بلتستان اور خطے میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے، افغان جنگ کے دوران بھارت نے 100 سے زائد قونصل خانے کھول کر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی۔ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں اور تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے تانے بانے بھی بھارت سے جا ملتے ہیں، پاکستانی حکومتیں، دفاعی ادارے، عوام اور پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے متحد ہیں اور ہر محاذ پر بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ آج مجھے عمران خان کی وہ بات یاد آ رہی ہے جو انہوں نے مودی کے بارے میں بالکل ٹھیک کہی تھی کہ ’’Small man in big office‘‘۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد پاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کا مورال بلند کرنا ہوگا، عوام تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، علی امین گنڈاپور
  • 5اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے. علی امین گنڈا پور
  • بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا: علی امین گنڈاپور
  • عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی
  • عمران خان کی گنڈا پور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلی کے پی کا ردعمل سامنے آگیا
  • عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • عمران خان کی علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت؟ وزیر اعلیٰ کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا
  • عمران خان کا وزیراعلیٰ کے پی کو عہدہ چھوڑے کا بیان، گنڈاپور کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی کا بچوں سے رابطہ ؛ علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا
  • مودی! تمہاری طرح بزدل نہیں، بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، بھارت گرے لسٹ کیلئے 100 فیصد فٹ ہے: گنڈا پور