ایئر کراچی کی پروازوں کا آغاز جلد متوقع، کھانے کیسے ہونگے، خصوصی رعایت کس کو ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
کراچی کے تاجروں کی قائم کردہ فضائی سروس ’ایئر کراچی‘کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ ایئر لائن کے اعلان کے 5 ماہ بعد اس کو لائسنس مل چکا ہے اور توقع ہے کہ اس کی پروازیں 2 ماہ کے اندر اڑان بھرنا شروع کردیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر کراچی: پاکستان میں نئی فضائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ
ایئر کراچی کے حوالے سے کئی سوال ہیں جو مسافروں کے ذہنوں میں ابھر رہے ہیں جیسے کہ اس کے جہازوں کی تعداد کیا ہوگی، بین الاقوامی پروازیں کب شروع ہوں گی اور اہل کراچی کے لیے اس میں کوئی اضافی فائدہ رکھا گیا ہے یا نہیں۔
ایئر کراچی کے چیئرمین کیا کہتے ہیں؟گوہر گروپ آف کمپنیز اور ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر نے وی نیوز کو بتایا کہ ایئر کراچی کی سرٹیفیکشن کی پہلی بورڈ میٹنگ میں 10 بورڈ ممبران نے انہیں بلامقابلہ چئیرمین بنایا تھا اور اب ان کا ایک تعارف چیئرمین ایئر کراچی بھی ہے۔
5 ماہ میں لائسنس ملنا ایک ریکارڈحنیف گوہر کا کہنا ہے کہ میری چیئرمین شپ میں ہم نے 5 ماہ کے اندر ایئر لائن کا لائسنس لیا جو ایک ریکارڈ ہے کیوں کہ اس سے قبل کسی بھی فضائی کمپنی کو اتنی جلدی لائسنس نہیں ملا۔
کیا ایئر کراچی کو جہاز نہیں مل رہے؟چیئرمین ایئر کراچی کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی نئی ایئر لائن آتی ہے تو اسے پیک سیزن میں جہاز ملنے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتفاق کی بات یہ ہے کہ جس وقت ہمیں لائسنس ملا اس وقت حج سیزن تھا اور دوسرا یہ کہ دنیا بھر میں جون، جولائی اور اگست میں چھٹیاں ہوتی ہیں جو کہ ایئر لائنز کا پیک سیزن ہوتا ہے اور پوری دنیا میں جہازوں کی شارٹج ہو جاتی ہے۔
کتنی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے؟حنیف گوہر نے کہا کہ جہازوں کے حصول کے لیے اس وقت ہماری 27 کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لائسنس مل چکا ہے لہٰذا اب جہاز ملنا تو کوئی مسلئہ ہی نہیں ہے اور ہم اس وقت اپنی اسپیسیفکیشن کے حساب سے جہاز دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہو رہی ہے۔
کمپنی کون سے جہاز استعمال کرے گی؟اس حوالے سے حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ ہم ایئر بس اے 320 لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہی جہاز لے رہے ہیں جس کی دیکھ بھال پاکستان میں بآسانی ہو سکے اور جس کی ٹریننگ پاکستان میں ہو سکے اور ہم ایک کامیاب ماڈل کے ساتھ ایئر کراچی کا آغاز کریں گے۔
اہل کراچی کے لیے ایئر کراچی میں کیا ہوگا؟اس سوال پر حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ اہل کراچی بھی کھانوں کے شوقین ہیں لہٰذا انہیں اچھی سروسز کے ساتھ ساتھ کھانا پینا بھی اچھا ملے گا اور سب سے بڑی بات یہ کہ ٹکٹ کی جو بھی قیمت ہوگی اس میں کراچی والوں کو 20 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔
بین الاقوامی پروازیں کب شروع ہوں گی؟حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کی ایک پالیسی ہے کہ کوئی بھی نئی ایئر لائن ایک سال کے بعد بین الاقوامی پروازیں شروع کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں ہم 3 جہازوں سے آغاز کریں گے اور جب ایئر کراچی کا ایک برس مکمل ہو جائے گا تب تک ہم اس میں مزید 4 جہاز شامل کر چکے ہوں گے۔
مزید پڑھیے: ایئر کراچی کے بعد کیا کراچی کے تاجر پی آئی اے بھی خرید لیں گے؟
چیئرمین کمپنی نے کہا کہ ابتدائی 3 جہازوں سے ہم پاکستان میں سروسز دیں گے جبکہ نئے 4 جہازوں سے ایک سال بعد ہم بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم ہر سال 4،4 جہاز بڑھاتے جائیں گے جبکہ ہمارا حدف فضائی کمپنی کے فلیٹ میں 100 جہاز شامل کرنے کا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر کراچی ایئر کراچی ڈسکاؤٹ ایئر کراچی کھانے ایئر کراچی کی سہولیات کراچی کی فضائی کمپنی کراچی کے تاجروں کی ایئر لائن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر کراچی ایئر کراچی ڈسکاؤٹ ایئر کراچی کھانے کراچی کی فضائی کمپنی کراچی کے تاجروں کی ایئر لائن ایئر کراچی کا ایئر کراچی کے بین الاقوامی پاکستان میں ایئر لائن نے کہا کہ کراچی کی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے گوادر کیلئے کراچی سے مزید دو پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے گوادر نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔
وزیر بحری امور جنید انور کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیرہے، صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہ، گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہےْ
جنید انور نے کہا کہ فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے اور تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فضائی روابط ناگزیر ہیں، پروازوں کا اضافہ گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب ہے۔