لاہور: شادباغ میں 2 کم عمر ڈاکو واردات کے 15 منٹ بعد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
لاہور کے علاقے شادباغ میں واردات کر کے فرار ہونے والے 2 کم عمر ڈاکوؤں کو ڈولفن پولیس نے 15 منٹ میں گرفتار کرلیا۔
اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق شادباغ میں 2 لڑکے گھر کے باہر گلی میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو کم عمر ڈاکو ان سے موبائل فون اور کیش چھین کر فرار ہوئے۔
اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم نے 15 منٹ کے اندر ڈاکوؤں کو گول باغ کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا۔
ملزم عمر رضا اور عبدالرحمان کو تھانہ شادباغ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
لاہور:اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار کر لیے۔
ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے 4 رول ایشو کروا کے 2 رول خرد برد کر لیے تھے۔
ڈی ایس آفس مغلپورہ میں لوڈ شدہ ٹرک کو اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس کے اے ایس آئیز رفیق ڈوگر اور اظہر عباس نے روکا، تلاشی لینے پر ٹرک میں گیٹ پاس رسید کے مطابق ریلوے کی لاکھوں مالیت کی 2 سپوکنل شیٹس غائب تھیں۔
خرد برد کیے گئے 2 رول ریلوے کلرک احمد علی نے اپنے کوارٹر میں چھپا رکھے تھے جبکہ ریلوے سپوکنل شیٹس کی قیمت چار لاکھ کے قریب نکلی۔
ریلویز پولیس نے ریلوے بجٹ کلرک احمد علی، ٹرک ڈرائیور امیر حسین اور ہیمر مین مصطفیٰ احمد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، کوارٹر سے خرد برد کیا گیا ریلوے سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی آئی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے کامیاب کارروائی پر ریلوے سامان برآمد کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔