بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے معصوم بچے کو چولہے میں جھونک دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک شخص کو اپنے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے میں پھینک کر شدید جھلسا دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سالانہ ہزاروں مائیں اور لاکھوں بچے کیوں مر رہے ہیں؟
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے بیٹے کو جلتے چولہے پر پھینک دیا جس کے باعث بچہ جھلس گیا۔
بچے کو این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: نوزائیدہ بچے کو خوش اور صحت مند کیسے رکھا جائے؟
پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور خاتون شوہر سے طلاق کی خواہاں تھیں تاہم اس جھگڑے میں معصوم بچہ آگ میں پھینک دیے جانے سے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہوچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بچہ زخمی کراچی میاں بیوی جھگڑا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچہ زخمی کراچی میاں بیوی جھگڑا بچے کو
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔