کراچی: بیوی سے جھگڑے پر والد نے 10 ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر جلتے چولہے پر پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں والد نے بچے کو مبینہ طور پر چولہے پر پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی سے جھگڑے میں شوہر نے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے پر پھینکا، آگ کے باعث بچہ جھلس گیا، جسے این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، خاتون شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔