ناران میں سوہنی آبشار کے قریب گلیشیئر بیٹھ گیا، بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ناران میں گلیشیئر بیٹھ گیا، حادثے میں بچے سمیت تین سیاح جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا۔
خیبر پختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں گلیشیئر کی زد میں آ کر 3 سیاح دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دب جانے والے سیاحوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو مغلپورہ لاہور کے رہائشی ہیں۔
اطلاع ملنے پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سیاحوں کی لاشوں کو نکال کر ناران ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
امیرمقام نے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ عمر بھر تحریک آزادی سے جڑے رہے ، پروفیسر عبد الغنی بٹ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے۔
امیر مقام نے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی پاکستان سے محبت دیدنی تھی ،پروفیسر عبد الغنی بٹ کے لواحقین اور کشمیری قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں پروفیسر عبد الغنی بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے