فیس بک، گوگل سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے 16 ارب پاسورڈز لیک ہونیکا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
تازہ ترین رپورٹس میں ایپل، فیس بک، گوگل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے 16 ارب پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ محققین نے اس لیک کو اب تک کی سب سے بڑی ڈیٹا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیک میں 16 ارب لاگ اِن تفصیلات اور پاسورڈز منکشف کیے گئے ہیں جس کے بعد گوگل نے اپنے اربوں صارفین کو اپنے پاسورڈز بدلنے کی تجویز دی ہے جبکہ ایف بی آئی نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس پر موصول ہونے والا کوئی مشتبہ لنک نہ کھولیں۔
سائبر نیوز کے محققین کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ سامنے آنے والے 30 ڈیٹا سیٹس کے ہر سیٹ میں لاکھوں سے لے کر 3.
ان سب ڈیٹا سیٹس میں صرف ایک ماضی میں سامنے نہیں آیا تھا، لہٰذا ڈیٹا سے متاثر ہونے والے معاملات نئے سمجھے جاتےہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک لیک نہیں ہے، یہ بڑے پیمانے پر ہونے والے استحصال کا بلیو پرنٹ ہے۔ یہ معلومات فشنگ حملوں اور اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے گراؤنڈ زیرو ہیں۔
محققین نے خبردار کیا کہ یہ پرانی خلاف ورزیاں نہیں ہیں جو نئی ہو کر سامنے آئی ہیں۔ یہ تازہ ترین ڈیٹا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔