جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدچولستان ،ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اونٹ ریتلے علاقوں کا جانور ہے اے صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے اونٹ کو گوشت ،دودھ کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے اسے صحرائی علاقوں میں بوجھ اٹھانے اور سفر کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پنجاب بھر میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا جس کا مقصد پولیس کے ان بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت اور عوام کے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہر سال 4 اگست کو یومِ شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے اس موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جبکہ شہداء کے اہلخانہ، شہریوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی تقریبات میں شہداء کی یادگاروں پر شمعیں روشن کی گئیں اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر فضا "شہداء کو سلام" جیسے نعروں سے گونجتی رہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یومِ شہداء کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء جرات، بہادری اور وفا کی عظیم مثال ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ یومِ شہداء پولیس دراصل ان ہیروز کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے اور زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کے لیے ویلفیئر کے تمام ممکنہ اقدامات جاری ہیں تاکہ ان کے دکھ درد کا مداوا کیا جا سکے اور انہیں یہ احساس دلایا جا سکے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا
  • چین اور امریکہ کے عالمی نظریات کا تہذیبی فرق اور انسانیت کا مستقبل
  • اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش
  • پاک بھارت جنگ میں کامیابی اور بہترین سفارتکاری سے پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر!!
  • پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
  • ترکیہ کا جنگی’’ کتا‘‘ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا
  •   نیلا سمندر پراسرار طور پر گلابی رنگت اختیار کرگیا ،لوگ تشویش میں مبتلا
  • اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی