ملتان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے والے تعزیتی وفد نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں کی خاموشی سے بھی کئی سوال جنم لے رہے ہیں، اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اب تک اس حملے پر کوئی موثر قدم اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، اگر اب بھی مسلمان ممالک نے خاموشی اختیار کیے رکھی تو کل کسی اور ملک کی باری ہو سکتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم اور جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل کی سربراہی میں وفد نے خانہ فرنگ ایران ملتان کی انچارج خانم زاہدہ بخاری سے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے آرمی سائنسدانوں اور عوام کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسرائیل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران میں کھلی دہشت گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسائل اور مشکلات کا سبب بننے والے اسرائیل نے غزہ کے بعد ایران پر حملہ آور ہو کر اپنی شیطانیت کا ثبوت دیا ہے، امریکہ کی سربراہی میں ایران پر اسرائیل کا حملہ خطے کے امن کو برباد کرنے کے مترادف ہے، ایران پر اسرائیلی حملے سے خطے میں قتل و غارت کا نیا باب کھل گیا ہے، مسلم دنیا سمیت پوری دنیا اس حملے کی شدید مذمت کر رہی ہے، اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے نے مشرق وسطی کو ایک نئے بحران میں دھکیل دیا ہے۔ اس حملے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا، جس پر دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
 

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ دہشتگردی کا کھلا مظاہرہ ہے، عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل ہے۔ یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری کے خلاف ہے بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس حملے کے خلاف شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی مسلم رہنماوں اور دانشوروں نے اس واقعے کی اصل ذمہ داری امریکہ پر عائد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اندھی اسرائیل نوازی اور مسلسل فوجی و سیاسی پشت پناہی ہی وہ بنیادی عنصر ہے جو آج مشرق وسطی کو بدامنی اور قتل و غارت کے دہانے پر لے آیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام میں ایک عام تاثر یہ ہے کہ مسلمانوں کو درپیش بیشتر مسائل خواہ وہ فلسطین ہو، کشمیر ہو یا ایران پر حملہ  ان سب کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا ہاتھ ہے۔ امریکہ کی خارجہ پالیسی، خاص طور پر اسرائیل کے معاملے میں، نہ صرف علاقائی امن کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر مسلم دنیا کو کمزور کر رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں کی خاموشی سے بھی کئی سوال جنم لے رہے ہیں اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اب تک اس حملے پر کوئی موثر قدم اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید تنقید کی ہے۔ اگر اب بھی مسلمان ممالک نے خاموشی اختیار کیے رکھی، تو کل کسی اور ملک کی باری ہو سکتی ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ متحدہ اور اس حملے رہے ہیں

پڑھیں:

شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

پشاور:

شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔

ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر اسرائیلی حملے فوری بند کیے جائیں، حماس کنٹرول فلسطینی کمیٹی کے سپرد کرنے کو تیار ہے، ترک وزیرِ خارجہ
  • امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
  • نتن یاہو کے ساتھ اسرائیل میں اچھا برتاؤ نہیں ہو رہا وہاں مداخلت کرونگا، ٹرمپ
  • شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
  • غزہ میں عالمی فورس کیلیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے‘اردن ‘جرمنی
  • ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • امریکا ہیلو وین پربڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار