data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری تجارتی شعبے میں خود انحصاری کے لیے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے بیڑے میں وسعت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے قومی خزانے پر سالانہ 4 بلین ڈالر کا زرِ مبادلہ بچانے کے لیے لیز پر نئے بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت PNSC کے امور پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ افسران شریک تھے، اجلاس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سمندری راستے سے درآمدات و برآمدات کی مد میں بھاری اخراجات کا سامنا ہے، جس کی بنیادی وجہ قومی شپنگ بیڑے کی محدود صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہازوں کی کمی کے باعث پاکستان کو ہر سال سمندری تجارت کے اخراجات کی مد میں 4 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے، جو ملکی معیشت پر ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔

وزیراعظم نے PNSC کو ہدایت کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر ایک جامع بزنس پلان پیش کرے جس میں نئے بحری جہازوں کے حصول، بیڑے کی توسیع، اور ملکی معیشت پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کا مکمل لائحہ عمل شامل ہو۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ PNSC کے پاس اس وقت مختلف اقسام کے 10 بحری جہاز موجود ہیں جن کی مجموعی مال برداری کی صلاحیت 7 لاکھ 24 ہزار 643 ٹن ہے۔ تاہم، موجودہ بیڑا پاکستان کی تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے، جس کے باعث کمرشل شپنگ کی اکثریت بین الاقوامی کمپنیوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیشِ نظر قومی سطح پر خود انحصاری اور وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی شپنگ صلاحیت کو ترجیحی بنیادوں پر بڑھائے۔ انہوں نے زور دیا کہ پی این ایس سی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور نجی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے بھی راہیں ہموار کی جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی این ایس سی کے لیے

پڑھیں:

مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-7
کوئٹہ (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف انجینئر حاجی سید محمد نے جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص اولڈ ٹان بحالی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اقدامات میں پیشرفت پر آگاہی دی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میرجان بلوچ نے گوادر میں پانی کی موجودہ صورتحال، مستقبل کے اقدامات اور گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر شہر میں پانی کی فراہمی کا پورا نظام جی ڈی اے کے سپرد کیا جا رہا ہے، جو ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جی ڈی اے کی بچھائی گئی نئی پائپ لائنوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہائوس کنکشن کے لیے فوری طور پر درخواستیں جمع کرائیں تاکہ گھروں تک نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئر مین سی ڈی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو موثر بنانے کی ہدایت
  • امریکا کا بڑا اقدام: بھارتی بزنس ٹائیکونز کے ویزے منسوخ، منشیات اسمگلنگ کا الزام
  • چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت
  • وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت
  • پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
  • پاکستان، سعودی عرب معاہدہ دوسرے اسلامی ممالک تک وسعت پا رہا ہے؟
  • مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد