مقررین نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملےاور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض الحسن، حسن رضا سہیل، آغا دانش حیدر، مولانا علی سجاد عابدی، ایس ایم نقی، سمیت بلاتفریق مذہب و مسلک، سماجی، مذہبی و سیاسی، سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہم پاکستانی آرمی چیف اور حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ایران سے دوستی کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل بین الاقامی دستور کو روندتے ہوئے انسانیت کا قتل کر رہا ہے، وہ بہت سے ممالک کی عوام کو لاکھوں کی تعداد میں قتل کرکے پورے پورے ملمالک کو کھنڈرات میں تبدیل کر چکا ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

مقررین نے کہا کہ اسرائیل ہو یا امریکا، یا یورپی یونین سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ہم مسلمان ہیں اور کسی بھی مسلمان کو تکلیف پہنچے تو ہمیں بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایران اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں، ہم ایران پر جنگ مسلط ہونے کو پاکستان پر جنگ مسلط ہونے کے مترادف سمجھتے ہیں، اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عملی طور پر اسلام و انسانیت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی طاقتوں، امریکا و اسرائیل کو واشگاف پیغام دیا ہے کہ اسرائیل جہاں بھی قتل و غارت کرے گا، ہم اس کے خلاف مکمل طور پر کھڑے ہونگے، لہٰذا اس صورتحال میں ہمارا خاموش رہنا اسلام اور انسانیت سے غداری کے مترادف ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اسلام و انسانی کا سرمایہ ہیں، اور تمام مسلمان رنگ و نسل، مسلک و ملت سے بالاتر ہو کر اپنے محبوب قائد کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، جو کہ عالمی امن کو متاثر کر سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو متحد ہو کر روکا جائے۔ احتجاجی اجتماع کے بعد شرکاء نے فوارہ چوک تک ریلی نکالی، جبکہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ کہ اسرائیل خامنہ ای

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم