لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبے کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، مہنگائی میں کمی لانے میں چیف منسٹر کا کلیدی کردار ہے ،پنجاب میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں ،لاہور پلان پروگرام کے تحت اربوں روپے کے پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے،ماضی کی حکومت نے کیچڑ اچھالنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ڈی جی پی آ ر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق بھی موجود تھے ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہیں ،ان کی حکومت کی ایک سالہ کار کردگی ماضی کی حکومت کی چار سالہ کارکردگی سے بدرجہ ہا بہتر ہے ،مریم نواز نے صوبے میں ایک سال میں جتنے منصوبے شروع کئے ہیں، پی ٹی آ ئی اپنے دور حکومت میں نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں،ان حلقوں میں بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جہاں مسلم لیگ ن کامیاب نہیں ہوئی اور ہاں پر اپوزیشن کا نمائندہ جیتا ہے ،مریم نواز کے گزشتہ سال شروع کئے گئے متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل اور کچھ مکمل بھی ہو چکے ہیں ۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سرگودھا کارڈیالوجی ہسپتال کی آئوٹ ڈور نے کام کرنا شروع کر دیا ہے ، کینسر ہسپتال بھی جلد فعال ہو جائے گا،وہ ہسپتال جو محمد شہباز شریف کے دور میں شروع ہوئے تھے اور جو ابھی تک مکمل نہیں ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز انہیں بھی مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں مہنگائی میں کمی لانے کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کلیدی کردار ہے ،اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر خود مانٹیرنگ کر رہی ہیں ،سبزیوں ،پھلوں اور چکن کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی آ چکی ہے ۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں ڈویلپمنٹ کے کاموں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کا اضافہ کیا ہے ، ماضی کی حکومت نے 2021-22 میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6 بلین کے فنڈز مختص کئے جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رواں مالی سال میں اضافہ کر کے 122بلین کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال لاہور پلان پروگرام کے تحت شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا جن میں لاہور کی 14586 گلیاں زیر تعمیر ہیں ، واسا کی جانب سے 566 کلو میٹر سیوریج لائنیں اور 750 کلو میٹر واٹر سپلائی کے پائپ بچھائے جا رہے ہیں ، پنجاب حکومت ایک سال میں3001 سکیمیں مکمل کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 61 شہروں میں ،جن کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے ، لاہور کی طرز پر سیوریج کی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں ،ایسا پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ پلاسٹک کی لائنیں ہوں گی ،سیوریج سے بنائی گئی لائنوں کی مدت بیس سے پچیس سال تک ہوتی ہے جبکہ پلاسٹک سے بنی ہوئی لائنیں 100 سال تک خراب نہیں ہوں گی ، اس منصوبے پر 408 بلین کی لاگت آ ئے گی ۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ صوبے کے 15 شہروں میں ورلڈ بینک کے تعاون جبکہ 61 شہروں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیمیں مکمل کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے لئے 150بلین روپے مختص کئے گئے ہیں ،نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے لئے کام تیزی سے جاری ہے ،پنجاب کے دیہاتوں میں پہلی مرتبہ صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری اور مری کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے ،لاہور کے تاریخی مقامات کی تزئین و آ رائش کے لئے خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے ،تاریخی مقامات کی الیکٹرک کو انڈر گرائونڈ کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں سٹریٹ لائٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر بھر میں ایک لاکھ تیس ہزار لائٹس کو مرمت کیا جا رہا ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو اس نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ترقیاتی کاموں کے دوران گزر گاہوں میں عوام کو مشکلات پیش آ تی ہیں لیکن صاف ستھرا ماحول حاصل کرنے کیلئے عوام کو کچھ تکلیفیں برداشت کرنا پڑیں گی ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی ترقیاتی کام وزیر بلدیات مریم نواز کی حکومت پنجاب کے کام جاری کے لئے

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

لاہور:

الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔

فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا نام اور والد کا نام درج نہیں تھا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل بیرسٹر اسداللہ چھٹہ نے قانونی نکات پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اس میں بنیادی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بیرسٹر اسداللہ چھٹہ کے دلائل میں وزن ہے، اور یہ کہ درخواست کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے ساتھ ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پی پی-159 سے کامیابی برقرار رہی۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں، عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنیوالی وزیرِاعلیٰ، عظمیٰ بخاری
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گوگل کروم بک کا معائنہ کر رہی ہیں
  • گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، مریم نواز معاونت کی یقین دہانی
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری