ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے، ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔
وزیراطلاعات نے مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھرآئے اوران کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے،ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ثناء یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے،کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال ہونا چاہئے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بچیوں کے تحفظ کے لئے فورم قائم ہونا چاہئے،ہمیں اپنی بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہونا چاہئے ثناء یوسف نے کہا کہ
پڑھیں:
علی امین صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دینا چاہئے: عمران
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی جیل سہولیات بحال کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کر دیئے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا فون پر بات کرکے معلوم ہوا بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے، میں نے کبھی نہیں کہا میرے بچے احتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا اور کہاکہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا علی امین گنڈا پور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کر سکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔