ای چالاننگ،گاڑیوں کی بروقت چیکنگ کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا ای چالاننگ کی وصولی کے لئے اہم اقدام،گاڑیوں کی بروقت چیکنگ کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی گئی۔ایپ کے ذریعے گاڑی کی تصویربنانے پر تمام ڈیٹا اور ای چالانز سامنے آجائیں گی۔
(جاری ہے)
سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید کا کہنا تھا کہ نئی ایپ کو وارڈنز ایپ کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے،پہلے ایل ٹی وائرلیس سیٹ میں یہ سہولت تھی جو ایپ کے ذریعے وارڈنز کوگاڑی چیکنگ کے لئے دی گئی،قبل ازیں ایپ میں گاڑی روک کرگاڑی نمبر، چیسیزنمبر ،آئی ڈی کارڈ نمبر ڈالنا پڑتا تھا،تصویر بنانے پر ریکوری بہتر ہوگی اور زیادہ سے زیادہ گاڑیاں چیک ہوسکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے دوران ریکوری 5لاکھ سے بڑھ کر50لاکھ تک روزانہ بڑھ گئی ،94لاکھ کی سرکاری ڈیفالٹرزگاڑیوں سی35لاکھ 1ماہ میں وصول کئے گئے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ 6ارب کے بقایا جات کی وصولی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :