مانگا منڈی، 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی ذیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں۔

ملزم رفیق مسیح متاثرہ لڑکی ثناء کو ورغلا کر اپنے دوست نعیم کے گھر لے گیا۔

ملزمان نے باہم مل کر لڑکی سے ذیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے، ملزم رفیق اور متاثرہ لڑکی ثناء آپس میں رشتہ دار ہیں 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قاتل عمر حیات کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے اور موبائل فون برآمد کروانا مقصود ہے، ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لیے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔

عدالت میں پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزم کا مزید سات یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ سمبل میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے گھر میں گھس کے ثناء یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گھریلو جھگڑے پر کزن نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کردیا
  • راولپنڈی: مشتعل افراد کا پولیس حراست میں قتل کیس کے ملزم پر حملہ
  • لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 سیاح ناران میں برفانی تودا گرنے سے جاں بحق
  • راولپنڈی؛ 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی پر پھوپھا گرفتار
  • مانسہرہ تودا گرنے سے 3 افراد جاں بحق،لاشیں لاہور منتقل کی جائیں گی
  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • لاہور: خواتین اور بچوں سے موبائل چھیننے والے گروہ سمیت 4 ڈکیت گرفتار
  • لاہور؛ ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
  • لاہور؛ گھر والوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ڈکیتیاں کرنے والا گروپ گرفتار