راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے چنگا میرا میں قبر کھول کر میت کچھ فاصلے پر دفن کرنے کا معاملہ پولیس نے قبر و میت کی  بے حرمتی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ گوجرخان میں  قبر سے از خود  میت نکال  کر ایک سو میڑ دور نئی جگہ پر دفن کرنے کے عجیب  واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں متوفی کے عزیز کامران ساجد نے موقف اختیار کیا تھاکہ موضع پڑی کا رہاہشی ہوں گھر موجود تھا کہ نذیر نے سسر کے بھائی محمد اشفاق کی قبر جنکی قبر چنگا میرا قبرستان میں تھی بارے اطلاع دی۔

محمد نذیر نے بتایا کہ آپ کے سسر کے بھائی محمد اشفاق جو سائیں لوگ تھے، کی قبر رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے کھود کر میت نکال کے دوسری جگہ دفن کردی ہے۔

اطلاع پر ماجد وغیرہ کے ہمراہ چنگا میرا قبرستان پہنچا تو دیکھا واقعی  محمد اشفاق جو 3 مارچ کو فوت ہوئے تھے  کی میت قبر میں نہ تھی، محمد اشفاق فقیر منش آدمی تھے۔

گاؤں کے لوگوں نے اپنے طور پر بتایا کہ رات کی تاریکی میں حنیف ،اختر اور عمران وغیرہ نے 10 نامعلوم کے ساتھ مل کرقبر کی بے حرمتی کی ہے.

اس سے قبل حنیف  حنفی  نے مسجد میں اعلان بھی کروایا تھا کہ محمد اشفاق مرحوم کا دربار بنواؤں گا۔

حنیف وغیرہ کے خلاف قبر اور میت کی بے حرمتی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے  جس پر پولیس نے تین نامزد اور دس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کیا اور تفتیش شروع کی۔

پولیس تفتیش میں  انکشاف ہوا ہے کہ ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر  ورثان کے علم میں لائے بغیر از خود بزرگ کی میت کو اس کی اصل قبر سے نکال کر ایک سو میڑ کے فاصلے پر نئی جگہ پر دفن کرنے والا مرکزی ملزم حنیف حنفی کسی وقت اسکول ٹیچر بھی رہا۔

ملزم شعر و شاعری کرتا ہے اور کتاب بھی لکھ رکھی ہے، چنگا میرا کا ہی رہاہشی ہے، گھر والون سے مبینہ ناچاقی ہے اور کافی عرصے سے چنگا میرا کے ہی ایک دربار پر رہتا اور دیکھائی دیتا تھا۔

پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے یاد رہے کہ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔

نبیل کھوکھر ایس پی صدر نے ایکسپریس کو بتایاکہ ملزمان نے میت کو قبر سے ایک سو میڑ فاصلے پر دوسری جگہ منتقل کردیا تھا جو بزرگ کا مزار بنانا چاہتے تھے۔

ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کیا گیا اور تمام صورتحال عدالت کے روبرو رکھی اور میت کے ورثاں پہلے والی جگہ پر ہی تدفین چاہتے تھے۔

عدالت کی اجازت سے ورثا کی مرضی کے مطابق میت کی پہلے والی جگہ پر اصل قبر میں تدفین کروادی گی جب کہ  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مرکزی ملزم حنیف حنفی محمد اشفاق چنگا میرا جگہ پر

پڑھیں:

راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔ 

پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ مضامین

  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم