توانائی شعبے میں بڑی پیشرفت، گردشی قرض کم کرنے کے لیے 1275 ارب روپے کا تاریخی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے 18 بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 1275 ارب روپے کے قرض کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
وزارت توانائی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد پرانے مہنگے قرضوں کی جگہ نیا پیکیج کم شرحِ سود پر حاصل کرنا ہے، جس سے سرکلر ڈیٹ پر دباؤ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ نئی فنانسنگ کے لیے شرح منافع 3 ماہ کا کائبور مائنس 0.
A Landmark Breakthrough in Pakistan’s Energy (Power) Sector:
Teamwork Delivers Results – Resolve Chronic CD
– In what is being hailed as a landmark financial and structural breakthrough, Pakistan has tackled the longstanding issue of Circular Debt (CD) in the country’s power…
— Khurram Schehzad (@kschehzad) June 21, 2025
معاہدے کے تحت 683 ارب روپے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 592 ارب روپے پرانے بقایاجات کی مد میں آزاد پاور پروڈیوسرز (IPPs) کو ادا کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاور سیکٹر گردشی قرضہ 9.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کے باعث اصلاحات ناگزیر ہیں، اویس لغاری
مشیر خزانہ خرم شہزاد نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ پیشرفت وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر قائم انرجی ٹاسک فورس کی مسلسل محنت اور بینکنگ سیکٹر کے ساتھ قریبی مشاورت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں تاریخی اصلاحات متعارف کروائی ہیں، اور گردشی قرض کی دلدل سے نکلنے کے لیے دیرپا اور عملی حل پیش کیا ہے۔ معاہدے کی شرائط کے مطابق موجودہ ڈیٹ سروسنگ سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کے ذریعے اگلے 5 سے 6 سال میں مکمل ادائیگی ممکن بنائی جائے گی۔
اس معاہدے میں مشیر نجکاری محمد علی نے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اور سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے معاہدے کی نگرانی کی۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے 18 بینکوں کے ساتھ کئی ماہ جاری رہنے والی مشاورت میں قیادت کا کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں یہ قومی اہمیت کا حامل مالی معاہدہ ممکن ہو سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان توانائی، بجلی گردشی قرض مشیر خزانہ خرم شہزاد وزارت توانائی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان توانائی بجلی وزارت توانائی ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔