امریکہ دیگر ممالک کا تبھی تک دوست ہے جب تک اسے فائدہ ملتا ہے، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی کا کہنا ہے کہ ہم سوچتے تھے کہ امریکی صدر ہمارے بہت خاص دوست ہیں اور وہ ہماری دوستی کا احترام کرینگے لیکن ایسا نہیں ہے، امریکہ صرف اپنے مفادات کو دیکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کچھ دنوں قبل پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کے ساتھ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں ظہرانہ کیا تھا۔ اس معاملے میں جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے تلخ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ دیگر ممالک کا تبھی تک دوست ہے، جب تک اسے فائدہ ملتا ہے، اور امریکہ اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے دراصل جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ سے امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستان کے فوجی چیف عاصم منیر کے ایک ساتھ ظہرانہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔ اس تعلق سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کے مطابق کب تک امریکہ کسی ملک کے ساتھ دوستی نبھاتا ہے۔ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اپنی مرضی کے مالک ہیں، کیا ہم انہیں بتا سکتے ہیں کہ انہیں کسے ظہرانہ پر مدعو کرنا چاہیئے اور کسے نہیں، یہ ایک الگ ایشو ہے کہ ہم سوچتے تھے کہ امریکی صدر ہمارے بہت خاص دوست ہیں اور وہ ہماری دوستی کا احترام کریں گے۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ وہی کرتا ہے جس میں اس کو اپنا فائدہ نظر آتا ہے، وہ کسی دیگر ملک کی فکر نہیں کرتا۔ عمر عبداللہ اپنے والد فاروق عبداللہ کے ساتھ کشمیر میں حال ہی میں شروع ہوئی "وَندے بھارت" ٹرین سے جموں گئے تھے۔ اس ٹرین سے اترنے کے بعد وزیراعلٰی نے امریکہ سے متعلق مذکورہ بالا بیان دیا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ سے متعلق وزیراعلٰی سے جب سوال کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ جنگ رکنی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان جو بھی تنازعہ ہے، اس کا حل بات چیت کے ذریعہ کرنا چاہیے۔ عمر عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ یہ بمباری شروع ہونی ہی نہیں چاہیئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے رکنے چاہیئے اور بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل تلاش کرنا چاہیئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کے وزیراعل عمر عبداللہ امریکی صدر انہوں نے
پڑھیں:
بیوی نے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں نوجوان کی لاش کو آگ لگانے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ نے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش جلائی، قتل کرنے سے قبل مقتول شاہد کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کیا گیا۔
ملزمان نے ثبوت مٹانے کے لیے لاش پر تیزاب پھینک کر جلایا،پولیس نے مقتول شاہد کے سالے کو گرفتار کرلیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔