درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار کا او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں کشمیری عوام کو بھارت کے غیر قانونی قبضے اور جارحانہ پالیسیوں کے سبب جاری درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر پر حالیہ بھارتی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملوں کے بعد پاکستان کو اپنا حق دفاع استعمال کرنا پڑا، بھارتی حملوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انصاف کے اصولوں کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی مذمت
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے بھارت کے ظالمانہ کریک ڈاؤن کی تفصیلات بھی پیش کیں جن میں 2800 کشمیریوں کی گرفتاری، گھروں کی مسماری اور جموں و کشمیر میں سیاسی و مذہبی سرگرمیوں پر پابندیاں شامل ہیں۔
اپنے خطاب میں بھارت کی سرکاری قوانین اور طاقت کے ذریعے علاقے کی آبادی اور سیاسی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدامات انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خطہ دنیا کی آبادی کے ایک بڑے حصے کا مسکن ہے اور بھارت کے غیرذمہ درانہ اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کی حمایت کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات
جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ایف سی ساؤتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کئے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خورد و نوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سول انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ سرواکئی قرار دیا گیا ہے، جہاں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ایف سی ساؤتھ نے متاثرہ علاقوں میں نہ صرف فوری امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے بحالی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹوٹے ہوئے راستوں اور بہہ جانے والے پلوں کی ازسرنو تعمیر مکمل کر کے آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے، جس سے مقامی لوگوں کو ایک بار پھر نقل و حرکت میں آسانی میسر آ گئی ہے۔ اس دوران مقامی کمانڈر نے علاقے کے عمائدین اور مشران کے ساتھ ایک جرگہ بھی منعقد کیا، جس میں عوامی مسائل سنے گئے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
مزید برآں، ایف سی ساؤتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کئے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خورد و نوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ مقامی عوام نے فرنٹیئر کور ساؤتھ کی بروقت امدادی کارروائیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔