data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم کی شناخت ماجد موسیبی کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسرائیل کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

ایرانی عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ماجد موسیبی پر موساد کے ساتھ تعاون، حساس معلومات کی ترسیل اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوئے، جس کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایران کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے سرگرم ہے، اور ان کے خلاف کارروائیاں ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔

واضح رہے کہ 13 جون کو ایران پر مبینہ اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایرانی حکام نے موساد سے تعلق کے شبے میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے، گزشتہ ہفتے بھی ایک شخص کو موساد کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

خیال رہےکہ  ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے مگر حالیہ برسوں میں یہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، خاص طور پر جب سے ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر پیش رفت تیز کی ہے اور اسرائیل نے بارہا ایران پر خفیہ حملوں، سائبر حملوں اور سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے الزامات لگائے ہیں۔

اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی کھل کر حمایت شروع کی، جس کے بعد خطے میں ایران و اسرائیل کے درمیان براہ راست کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

ایران کے سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں اور اندرونی تخریب کاری کے واقعات کے نتیجے میں کئی فوجی اور سویلین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،حساس جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی نظام کو مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔

21 جون 2025 کو امریکا کی جانب سے کیے گئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے میں فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود تین اہم جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، ان تنصیبات میں موجود بعض ری ایکٹرز اور زیر زمین تنصیبی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں۔

اگرچہ ایران کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے شدید ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سزائے موت ایران نے کے لیے کے بعد

پڑھیں:

اسرائیل اور شام میں مذاکرات پر نیتن یاہو کا اہم بیان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل اور شام کے مذاکرات میں ‘کچھ پیش رفت’ کی تصدیق کی ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ خلا باقی ہے۔
نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان رابطوں میں “کچھ پیش رفت” ہوئی ہے تاہم دونوں فریق ابھی بھی دور ہیں۔
ان کا یہ تبصرہ شام کے صدر احمد الشارع کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ سلامتی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری مذاکرات “آنے والے دنوں میں” نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
شام اور اسرائیل ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں جس سے دمشق کو امید ہے کہ فضائی حملوں کو روک دیا جائے گا اور جنوبی شام میں دھکیلنے والے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایران میں سزائے موت کی منتظر شریفہ محمدی کا کیس؟
  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت( 91 فلسطینی شہید)
  • اسرائیل کو جنگ بندی کا پابند کیاجائے‘سنی تحریک
  • اسرائیل اور شام میں مذاکرات پر نیتن یاہو کا اہم بیان
  • محصور غزہ سے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں پر کامیاب راکٹ حملے
  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں 87 فلسطینی شہید
  • دوحہ حملہ، گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنیکی طرف ایک اور قدم
  • گریٹر اسرائیل اور امریکہ کی آنکھ کا کانٹا ایران
  • دوحہ حملوں پر اسرائیل علی الاعلان معافی مانگے، قطر کا مطالبہ
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت